جمعرات 1 اکتوبر 2026 - 13:26
مبلغ کا صحیح دینی تعلیم، خلوصِ نیت، حسنِ اخلاق، صبر و تحمل اور عملی کردار سے آراستہ ہونا ناگزیر:علامہ ذوالفقار علی سعیدی

حوزہ/مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک اہم تبلیغی و تربیتی اجلاس مدرسہ خاتم النبیین میں منعقد ہوا، اجلاس میں اندرونِ بلوچستان سے مساجد کے ائمہ جمعہ و جماعت نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت MTI کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک اہم تبلیغی و تربیتی اجلاس مدرسہ خاتم النبیین میں منعقد ہوا، اجلاس میں اندرونِ بلوچستان سے مساجد کے ائمہ جمعہ و جماعت نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت MTI کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔

مبلغ کا صحیح دینی تعلیم، خلوصِ نیت، حسنِ اخلاق، صبر و تحمل اور عملی کردار سے آراستہ ہونا ناگزیر:علامہ ذوالفقار علی سعیدی

اس موقع پر مجلسِ علمائے مکتب اہلِ بیتؑ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مبلغین کو صرف تقریر اور وعظ تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ اپنے عمل، کردار اور حسنِ اخلاق کے ذریعے لوگوں کو دین کی طرف دعوت دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مبلغ کے لیے صحیح دینی تعلیم، اخلاصِ نیت، حسنِ اخلاق، صبر و تحمل اور عملی کردار بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ مبلغ کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار سے دین کی عملی تصویر پیش کرے اور معاشرے کی دینی و اخلاقی اصلاح میں مؤثر کردار ادا کرے۔

علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے معصومینؑ کی تعلیمات کو مبلغین کے لیے رہنما اصول قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو صرف زبان سے نہیں بلکہ اپنے عمل اور کردار سے بھی دین کی دعوت دی جائے۔

مبلغ کا صحیح دینی تعلیم، خلوصِ نیت، حسنِ اخلاق، صبر و تحمل اور عملی کردار سے آراستہ ہونا ناگزیر:علامہ ذوالفقار علی سعیدی

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں مبلغین کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ انہیں نوجوان نسل کی دینی رہنمائی، عوام کے مسائل کی طرف توجہ، معاشرتی اصلاح اور دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

اجلاس میں مبلغین کی ذمہ داریوں، عصرِ حاضر کے تبلیغی تقاضوں اور معاشرے کی دینی و اخلاقی اصلاح کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha