بدھ 30 ستمبر 2026 - 01:11
نجف اشرف؛ پاکستانی معروف عالمِ دین کی دفتر قائد ملت جعفریہ آمد / دینی و تنظیمی امور پر گفتگو

حوزہ / پاکستانی معروف عالمِ دین اور شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید مظہر حسین کاظمی نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے زیاراتِ مقاماتِ مقدسہ کے لیے نجف اشرف تشریف لانے والے پاکستانی معروف عالمِ دین اور شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر مولانا سید مظہر حسین کاظمی نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف کا دورہ کیا اور نمائندہ قائد و مدیر دفتر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ مجیر محمد میثمی اور دفتر کے اراکین و کابینہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان و مدیر دفتر نجف اشرف اور اراکینِ دفتر کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی تعارف، دورِ حاضر کے اہم تقاضوں، دینی و تنظیمی امور اور ملتِ تشیع کی خدمت کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نجف اشرف؛ پاکستانی معروف عالمِ دین کی دفتر قائد ملت جعفریہ آمد / دینی و تنظیمی امور پر گفتگو

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین سید مظہر حسین کاظمی نے دورِ حاضر کے حالات اور دینی و تنظیمی خدمات کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے دینی و تنظیمی ذمہ داریوں کو مؤثر اور احسن انداز میں انجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا: موجودہ حالات میں دینی و تنظیمی ذمہ داریوں کو شعوری انداز میں ادا کرنا اور ملتِ تشیع کی رہنمائی و خدمت کے لیے باہمی تعاون اور رابطے کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

نجف اشرف؛ پاکستانی معروف عالمِ دین کی دفتر قائد ملت جعفریہ آمد / دینی و تنظیمی امور پر گفتگو

قابل ذکر ہے کہ ملاقات کے اختتام پر باہمی محبت، اخوت اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف کی جانب سے معزز مہمان کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زیارات کی قبولیت اور مزید توفیقاتِ الٰہی کے لیے دعا کی گئی۔

نجف اشرف؛ پاکستانی معروف عالمِ دین کی دفتر قائد ملت جعفریہ آمد / دینی و تنظیمی امور پر گفتگو

نجف اشرف؛ پاکستانی معروف عالمِ دین کی دفتر قائد ملت جعفریہ آمد / دینی و تنظیمی امور پر گفتگو

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha