جمعرات 1 اکتوبر 2026 - 16:08
پاکستان میں تبلیغ دین کے وسیع امکانات موجود ہیں؛ مبلغین کو مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے: مولانا سید فرخ مہدی

حوزہ/ مؤسسہ شہید عارف الحسینی، دفترِ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبۂ مشہد مقدس میں ہفتہ وار خصوصی علمی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس سے مولانا سید فرخ مہدی نے ’’مبلغین و تبلیغی ظرفیت در پاکستان‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مؤسسہ شہید عارف الحسینی، دفترِ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبۂ مشہد مقدس میں ہفتہ وار خصوصی علمی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس سے مولانا سید فرخ مہدی نے ’’مبلغین و تبلیغی ظرفیت در پاکستان‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔

مولانا سید فرخ مہدی نے اپنے خطاب میں پاکستان میں تبلیغ دین اور دینی فعالیت کے موجودہ امکانات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مبلغین اور علماء کے لیے تبلیغ و خدمتِ دین کا میدان نہایت وسیع ہے۔ معاشرے میں دین کی صحیح تعلیمات، اخلاقی اقدار اور معارف اہل بیت علیہم السلام کے فروغ کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مواقع کو منظم منصوبہ بندی اور مؤثر تبلیغی حکمتِ عملی کے ذریعے بروئے کار لایا جائے۔

پاکستان میں تبلیغ دین کے وسیع امکانات موجود ہیں؛ مبلغین کو مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے: مولانا سید فرخ مہدی

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوامی سطح پر دینی و تبلیغی سرگرمیوں کے حوالے سے مثبت ظرفیت موجود ہے اور جو علماء و مبلغین عملی میدان میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں، عوام ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ مبلغین کو معاشرے کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے اپنی تبلیغی فعالیت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہیے تاکہ پیغام دین مؤثر انداز میں مختلف طبقات تک پہنچ سکے۔

نشست کے دوران مولانا سید فرخ مہدی نے اپنے ادارے ’’خودی‘‘ اور بالخصوص ’’ہمدرد ہاؤس‘‘ کی تعلیمی و سماجی سرگرمیوں کا بھی تعارف پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمدرد ہاؤس نے مختصر عرصے میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور اس وقت تقریباً ڈیڑھ سو بچوں اور بچیوں کی مکمل کفالت کی ذمہ داری ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمدرد ہاؤس کا بنیادی مقصد مستحق بچوں اور بچیوں کو تعلیم، تربیت اور ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے کے فعال، باصلاحیت اور ذمہ دار افراد کے طور پر اپنا کردار ادا کر سکیں۔

پاکستان میں تبلیغ دین کے وسیع امکانات موجود ہیں؛ مبلغین کو مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے: مولانا سید فرخ مہدی

خصوصی نشست میں علماء، طلاب اور دینی و سماجی حلقوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

نشست کے دوران پاکستان میں تبلیغ دین کے امکانات، مبلغین کی ذمہ داریوں اور دینی و سماجی خدمت کے مختلف پہلوؤں پر مفید گفتگو ہوئی۔

نشست کے اختتام پر شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان میں موجود وسیع تبلیغی و سماجی ظرفیت کو منظم انداز میں استعمال کرتے ہوئے دینی تعلیم، تربیت اور معاشرتی خدمت کے میدان میں مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha