بدھ 30 ستمبر 2026 - 21:34
مجلسِ علماء مکتب اہلبیت اور آئی ایس او پاکستان کے رہنماؤں کی اہم ملاقات، شیعہ تنظیموں کے باہمی تعاون پر زور

حوزہ/مجلسِ علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر حجت الاسلام والمسلمین سید حسنین عباس گردیزی کی سربراہی میں مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کی مرکزی کابینہ اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی و مرکزی کابینہ کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر حجت الاسلام والمسلمین سید حسنین عباس گردیزی کی سربراہی میں مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کی مرکزی کابینہ اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی و مرکزی کابینہ کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ملاقات میں علمائے کرام اور نوجوانوں کے درمیان مؤثر اور مضبوط ارتباط کی ضرورت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مجلسِ علماء مکتب اہلبیت اور آئی ایس او پاکستان کے رہنماؤں کی اہم ملاقات، شیعہ تنظیموں کے باہمی تعاون پر زور

اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ نوجوانوں کی دینی، فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے علمائے کرام سے مسلسل رابطہ اور رہنمائی ضروری ہے، جبکہ روحانیت سے دوری معاشرے میں بے دینی کے رجحانات کا سبب بن سکتی ہے۔

اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کی تنظیمی و انقلابی شناخت کو مدنظر رکھتے ہوئے خطِ امامؒ و رہبری کے موضوع پر خصوصی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کی تجویز پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس سلسلے میں ورکشاپس کی علمی و فکری رہنمائی کے لیے علماء کرام سے بھرپور استفادہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مجلسِ علماء مکتب اہلبیت اور آئی ایس او پاکستان کے رہنماؤں کی اہم ملاقات، شیعہ تنظیموں کے باہمی تعاون پر زور

شرکاء نے شیعہ تنظیموں کے درمیان باہمی ارتباط، تعاون اور اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے اختتام پر عالمِ اسلام، بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران، محورِ مقاومت اور مملکتِ عزیز پاکستان کی سلامتی، سربلندی، استحکام اور ملتِ اسلامیہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مجلسِ علماء مکتب اہلبیت اور آئی ایس او پاکستان کے رہنماؤں کی اہم ملاقات، شیعہ تنظیموں کے باہمی تعاون پر زور

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha