جمعرات 1 اکتوبر 2026 - 13:27
تہران؛ پاکستانی سفیر کا وفد کے ہمراہ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا تفصیلی دورہ/ریسرچ پراجیکٹس میں باہمی تعاون پہ تفصیلی گفتگو

حوزہ/ایران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے وفد کے ہمراہ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (TUMS) کا تفصیلی دورہ کیا اور اس موقع پر یونیورسٹی چانسلر ڈاکٹر سید رضا رئیس کرمی سے ملاقات اور امام خمینی ہاسپٹل کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے وفد کے ہمراہ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (TUMS) کا تفصیلی دورہ کیا اور اس موقع پر یونیورسٹی چانسلر ڈاکٹر سید رضا رئیس کرمی سے ملاقات اور امام خمینی ہاسپٹل کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا۔

تہران؛ پاکستانی سفیر کا وفد کے ہمراہ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا تفصیلی دورہ/ریسرچ پراجیکٹس میں باہمی تعاون پہ تفصیلی گفتگو

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے وفد کے ہمراہ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز( TUMS) کا دورہ کیا۔ وفد میں تہران میں پاکستانی ایجوکیشن و کلچرل کونسلر میڈم فرحت جبین، نیول و فضائیہ کے اتاشی زوہیب نجم بیگ اور ایران ایجوکیشن منسٹری سے تصدیق شدہ گیسٹ ایجوکیشنل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سید حسن رضا نقوی شامل تھے۔

تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے چانسلر ڈاکٹر سید رضا رئیس کرمی اور یونیورسٹی کے انٹرنیشنل افیئرز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جعفریان بھی اس میٹنگ میں شریک تھے۔

تہران؛ پاکستانی سفیر کا وفد کے ہمراہ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا تفصیلی دورہ/ریسرچ پراجیکٹس میں باہمی تعاون پہ تفصیلی گفتگو

اس میٹنگ میں ایران و پاکستان کے درمیان میڈیکل ایجوکیشن پروگرامز، علاج و معالجے، ہیلتھ کئیر، پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجز و ریسرچ انسٹیٹیوٹس کا TUMS کے ساتھ مختلف شعبوں میں مشترکہ ریسرچ پراجیکٹس میں باہمی تعاون پہ تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر تہران میڈیکل یونیورسٹی کے چانسلر نے بتایا کہ اس وقت TUMS میں 200 سے زائد پاکستانی اسٹوڈنٹس میڈیکل کے مختلف شعبوں میں زیرِ تعلیم ہیں۔

انہوں نے پاکستانی اسٹوڈنٹس کی ذہانت، محنت اور سنجیدگی کی تعریف کی اور اس تعداد کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تہران؛ پاکستانی سفیر کا وفد کے ہمراہ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا تفصیلی دورہ/ریسرچ پراجیکٹس میں باہمی تعاون پہ تفصیلی گفتگو

یونیورسٹی چانسلر نے مزید بتایا کہ اس وقت تہران میڈیکل یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں فقط تہران شہر میں 18 ہاسپٹلز، 120 طبی مراکز، 10 بڑی لیبارٹریز، اسی طرح سرطان، قلبی امراض، گردوں، ہڈیوں، ویکسین اور دیگر متعدد شعبوں میں کئی ریسرچ انسٹیٹیوٹ بھی کام کر رہے ہیں چھوٹے بچوں کے دماغی کینسر کے علاج کے حوالے سے بھی یونیورسٹی چانسلر نے آگاہ کیا جو کہ دنیا کے بہت کم ممالک میں یہ علاج انجام دیا جاتا ہے۔

پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے پاکستانی میڈیکل یونیورسٹیز کے ساتھ مختلف شعبوں میں TUMS کے مشترکہ پراجیکٹس انجام دینے کے لیے زمینہ فراہم کرنے کی پیشکش کی اور یونیورسٹی چانسلر کو پاکستان آنے کی دعوت دی اور تہران میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے یونیورسٹی چانسلر کا ان کی ٹیم و ریسرچرز کے ہمراہ پاکستان کا وزٹ کروانے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ دونوں ممالک میڈیکل کے شعبوں میں ریسرچ، علاج اور ایک دوسرے کی توانائیوں سے مستفید ہو سکیں۔

میٹنگ کے بعد تہران میڈیکل یونیورسٹی کے 18 ہاسپٹلز میں سے امام خمینی ہاسپٹل کا دورہ بھی کروایا گیا جو کہ مڈل ایسٹ کا سب سے بڑا ہاسپٹل ہے۔

تہران؛ پاکستانی سفیر کا وفد کے ہمراہ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا تفصیلی دورہ/ریسرچ پراجیکٹس میں باہمی تعاون پہ تفصیلی گفتگو

ہاسپٹل کے وزٹ کے دوران ایران کے معروف نیوروسرجن ڈاکٹر امیر حسین جوادی نے پاکستانی وفد کو بتایا کہ امام خمینی ہاسپٹل میں بیک وقت مختلف شعبوں میں 2500 سے زائد مریضوں کے بیڈ، 400 سے زائد مختلف شعبوں کے اسپیشلسٹ سرجن ڈاکٹرز، 6000 سے زائد میڈیکل عملہ اور 60 سےزائد آپریشن تھیٹر موجود ہیں۔

پاکستانی سفیر اور ان کے ساتھ وفد کو ہاسپٹل کے ICU وارڈ، ریسرچ لیبارٹریز، میڈیکل لیب اور کینسر سنٹر کا بھی دورہ کروایا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha