جمعہ 9 اکتوبر 2026 - 12:18
شہداء کی قربانیاں قوموں کا سرمایہ اور آنے والی نسلوں کے لیے حق و استقامت کا روشن پیغام: مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی، وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری برادر اللہ بخش سجادی، مجلس علماء مکتب اہل بیت کے ضلع صدر علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی اور حافظ دھنی بخش جعفری نے شہدائے سانحہ شبِ عاشور جیکب آباد کی گیارہویں برسی اور عظمتِ شہداء کانفرنس کے سلسلے میں جیکب آباد کی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی، وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری برادر اللہ بخش سجادی، مجلس علماء مکتب اہل بیت کے ضلع صدر علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی اور حافظ دھنی بخش جعفری نے شہدائے سانحہ شبِ عاشور جیکب آباد کی گیارہویں برسی اور عظمتِ شہداء کانفرنس کے سلسلے میں جیکب آباد کی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں 23 اکتوبر کو منعقد ہونے والی برسی و کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

شہداء کی قربانیاں قوموں کا سرمایہ اور آنے والی نسلوں کے لیے حق و استقامت کا روشن پیغام: مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے چیئرمین میونسپل کمیٹی جیکب آباد میر غلام عباس خان جکھرانی، صدر پریس کلب پرویز ابڑو، صحافی حیدر مگسی، امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد محمد ابوبکر سومرو، لائق علی سومرو، میرالی قومی اتحاد کے صدر میر علی بخش میرالی، مدرسہ قاسم العلوم کے قاری باسط ڈول، چیئرمین یونین کونسل میر ہزار خان لہر اور معروف اہلِ سنت نعت خواں حاجی غلام نبی جمالی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں شہدائے جیکب آباد کی گیارہویں برسی اور عظمتِ شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شبِ عاشور جیکب آباد کے شہداء نے ذکرِ امام حسینؑ اور عزاداریِ سیدالشہداء کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حق، عقیدت اور حسینی استقامت کی لازوال مثال قائم کی۔ ان شہداء کا مقدس لہو جیکب آباد کی تاریخ کا ایسا روشن باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

شہداء کی قربانیاں قوموں کا سرمایہ اور آنے والی نسلوں کے لیے حق و استقامت کا روشن پیغام: مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ شہداء کی برسی محض ایک یادگاری اجتماع نہیں بلکہ شہدائے راہ اسلام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے، ان کے پیغام کو نئی نسل تک منتقل کرنے اور معاشرے میں امن، اتحاد، رواداری اور بھائی چارے کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا موقع ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہداء اپنے خون سے قوموں کو حوصلہ، شعور اور استقامت کا درس دیتے ہیں۔ سانحہ شبِ عاشور کے شہداء نے ثابت کیا کہ ظلم و دہشت گردی کے ذریعے محبتِ اہلِ بیتؑ، عزاداری اور حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ زندہ قومیں اپنے شہداء کو یاد بھی رکھتی ہیں اور ان کے عظیم مشن اور قربانیوں کے پیغام کو نسل در نسل منتقل بھی کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیکب آباد کے شہداء کی یاد دراصل پاکستان میں امن، مذہبی رواداری، اتحاد اور دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی تجدید کا موقع ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ شہداء کے خون کی حرمت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایسا معاشرہ تشکیل دینے کے لیے کردار ادا کریں جہاں ہر شہری کو جان، مال، عزت اور مذہبی آزادی کا مکمل تحفظ حاصل ہو۔

شہداء کی قربانیاں قوموں کا سرمایہ اور آنے والی نسلوں کے لیے حق و استقامت کا روشن پیغام: مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر برادر اللہ بخش سجادی نے کہا کہ 23 اکتوبر کو منعقد ہونے والی عظمتِ شہداء کانفرنس میں شہدائے جیکب آباد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عصرِ حاضر کے ان عظیم شہداء کو بھی سلامِ عقیدت پیش کیا جائے گا جنہوں نے ظلم و استبداد کے خلاف صبر، استقامت اور حق کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ عظمتِ شہداء کانفرنس شہداء کے پیغام کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں حق، امن، اتحاد اور استقامت کے جذبے کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم اجتماع ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha