حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء مکتبِ اہلبیتؑ پاکستان سینٹرل پنجاب کے زیرِ اہتمام ایک اہم آن لائن تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی صدر مجلسِ علماء مکتبِ اہلبیتؑ پاکستان، علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی۔
میٹنگ میں مختلف اضلاع کے صدور نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر تنظیمی فعالیت کا جائزہ لیا گیا اور دینی و تنظیمی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے آئندہ کے لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
عزمِ نو، فکرِ ولایت اور خدمتِ دین کے جذبے کے ساتھ، اتحاد و اخلاص کے سفر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مفید آراء پیش کی گئیں۔










آپ کا تبصرہ