اتوار 11 اکتوبر 2026 - 13:36
سکردو میں سید مقاومت کی برسی کی مناسبت سے مجلسِ تجلیل و تکریم شہداء کا انعقاد/امریکی وفد کے دورۂ سکردو کی مذمت

حوزہ/ مجلسِ علمائے مکتب اہل بیت بلتستان کے زیرِ اہتمام ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ سکردو میں مجلسِ تجلیل و تکریم شہدائے مقاومت کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت بلتستان کے زیرِ اہتمام ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ سکردو میں مجلسِ تجلیل و تکریم شہدائے مقاومت کا انعقاد کیا گیا۔

سکردو؛ سید مقاومت کی برسی کی مناسبت سے مجلسِ تجلیل و تکریم شہداء کا انعقاد/امریکی وفد کے دورۂ سکردو کی مذمت

مجلس میں علمائے کرام، آئمہ جمعہ و الجماعت اور مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مقررین نے شہدائے اسلام اور شہدائے مقاومتِ اسلامی کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد، استقامت اور قربانیوں کو امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔

سکردو؛ سید مقاومت کی برسی کی مناسبت سے مجلسِ تجلیل و تکریم شہداء کا انعقاد/امریکی وفد کے دورۂ سکردو کی مذمت

مجلسِ عزاء سے ممبر گلگت بلتستان کونسل و صدرِ مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیت بلتستان شیخ احمد علی نوری، نائب صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق حکیمی، صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو شیخ فدا ذیشان، شیخ ذوالفقار عزیزی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے شہداء کے افکار و نظریات کو زندہ رکھنے اور مظلومینِ عالم کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مقررین نے امریکی وفد کے گلگت بلتستان کے دورے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

سکردو؛ سید مقاومت کی برسی کی مناسبت سے مجلسِ تجلیل و تکریم شہداء کا انعقاد/امریکی وفد کے دورۂ سکردو کی مذمت

مقررین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے دینی، ملی اور قومی تشخص کے حوالے سے حساس ہیں اور اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں۔

مجلسِ عزاء کے اختتام پر شہدائے اسلام، بالخصوص شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے درجات کی بلندی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha