جمعرات 15 اکتوبر 2026 - 12:05
حرم امام حسینؑ کے خادمین کے اعزاز میں جامعۃ الزہراءؑ سکردو میں نشست کا انعقاد

حوزہ/ جامعۃ الزہراءؑ سکردو بلتستان میں حرم امام حسینؑ کے خادم حجت الاسلام شیخ احمد رشید الطرفی کی موجودگی میں ایک نورانی محفل منعقد ہوئی؛ جس میں اساتذہ سمیت فارغ التحصیل طالبات اور جامعہ میں زیر تعلیم طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الزہراءؑ سکردو بلتستان میں حرم امام حسینؑ کے خادم حجت الاسلام شیخ احمد رشید الطرفی کی موجودگی میں ایک نورانی محفل منعقد ہوئی؛ جس میں اساتذہ سمیت فارغ التحصیل طالبات اور جامعہ میں زیر تعلیم طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

نشست پیغامِ عاشوراء اور اہل بیتؑ کی تعلیمات کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد ہوئی۔

نشست کا آغاز گروہ نورالہدیٰ کی تلاوت سے ہوا؛ جس کے بعد جامعۃ الزہراءؑ کی مدیر ڈاکٹر معصومہ جعفری نے مہمانوں، بالخصوص حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد رشید الطرفی کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے مختصراً شیخ احمد رشید الطرفی کی دینی اور تبلیغی سرگرمیوں کا ذکر کیا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ اپنی گفتگو مکمل کی۔

حرم امام حسینؑ کے خادمین کے اعزاز میں جامعۃ الزہراءؑ سکردو میں نشست کا انعقاد

بعد ازاں گروہ ’’عشاق حسینیؑ‘‘ نے فارسی زبان میں ترانہ پیش کرکے حضرت اباعبداللہ الحسینؑ کی بارگاہ میں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد رشید الطرفی نے خطاب کرتے ہوئے امام جعفر صادقؑ کے اس فرمان کی روشنی میں اہل بیتؑ کے امر کو زندہ رکھنے کی تاکید کی۔

انہوں نے اہل بیتؑ کی تعلیمات اور سیرت کو زندہ رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

شیخ احمد رشید الطرفی نے جامعۃ الزہراءؑ کے نام اور حضرت فاطمہ زہراؑ سے اس کی نسبت کا ذکر کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں دینی و تبلیغی خدمات انجام دینے والی خواتین مبلغات کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے اہل بیتؑ کی تعلیمات کو فروغ دینے اور دین کا پیغام معاشرے تک پہنچانے میں خواتین مبلغات کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔

اس موقع پر حرم امام حسینؑ کی جانب سے جامعۃ الزہراءؑ کی مدیر ڈاکٹر معصومہ جعفری کو اعزازی سند پیش کرکے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

نشست کے آخر میں حرم امام حسینؑ کے متبرک پرچم کی زیارت کروائی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha