ہفتہ 10 اکتوبر 2026 - 11:25
سکردو؛ مرکز حفظ القرآن میں علمی و درسی نشست: شیخ صادق امین جعفری کا قرآنِ کریم سے تمسک اور اتحادِ امت کی اہمیت پر درس

حوزہ/مرکز حفظ القرآن سکردو بلتستان میں ایک علمی و درسی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس سے مولانا صادق امین جعفری نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمی و درسی نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جس کی سعادت قاری مزمل نے حاصل کی، جبکہ حسنین عباس نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر حجت الاسلام شیخ صادق امین جعفری نے قرآنِ مجید کی آیتِ مبارکہ ﴿وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا﴾ کی روشنی میں قرآنِ کریم سے تمسک، اس کی تعلیمات پر عمل اور اتحاد و یکجہتی کی اہمیت پر جامع اور پُراثر خطاب کیا۔

سکردو؛ مرکز حفظ القرآن میں علمی و درسی نشست: شیخ صادق امین جعفری کا قرآنِ کریم سے تمسک اور اتحادِ امت کی اہمیت پر درس

انہوں نے قرآنِ مجید کو ہدایتِ الٰہی کا بنیادی سرچشمہ قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ مضبوط تعلق قائم رکھنے، اس کی تعلیمات کو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کا حصہ بنانے اور قرآنی تعلیمات کی روشنی میں باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

شیخ صادق امین نے آیاتِ قرآنی اور روایاتِ اہلِ بیت علیہم السلام کی روشنی میں تلاوتِ قرآنِ کریم کرنے والوں کے مقام و مرتبے اور فضیلت کو بھی بیان کیا اور حاضرین کو قرآنِ مجید کی باقاعدہ تلاوت، فہمِ قرآن اور اس کی عملی پیروی کی ترغیب دی۔

سکردو؛ مرکز حفظ القرآن میں علمی و درسی نشست: شیخ صادق امین جعفری کا قرآنِ کریم سے تمسک اور اتحادِ امت کی اہمیت پر درس

انہوں نے بالخصوص قرآنی تعلیمات سے وابستہ بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت اور ان کے کردار کو اسلامی اقدار کے مطابق سنوارنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha