جمعرات 8 اکتوبر 2026 - 22:07
مولانا سید کرار الحسینی کا دورۂ سکردو؛ علماء و سماجی شخصیات سے ملاقات

حوزہ/ مولانا سید کرار الحسینی کربلائے معلّیٰ سے بلتستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر مختلف دینی، سماجی اور فلاحی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیتوں سے ملاقات کی اور باہمی روابط، اتحاد اور اجتماعی امور کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید کرار الحسینی کربلائے معلّیٰ سے بلتستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر مختلف دینی، سماجی اور فلاحی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیتوں سے ملاقات کی اور باہمی روابط، اتحاد اور اجتماعی امور کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق، بلتستان میں متعدد دینی مراکز، دینیات سینٹرز اور مختلف تعلیمی شعبوں میں مولانا سید کرار الحسینی کی قابلِ قدر خدمات مسلسل جاری ہیں۔ آپ عرصۂ دراز سے کربلائے معلّیٰ میں مقیم ہیں اور وہاں اردو زبان مجالس و محافل سے خطاب کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلّیٰ میں ان کی مجالس و محافل میں پاکستان، خصوصاً بلتستان سے تعلق رکھنے والے مؤمنین سمیت مختلف علاقوں کے زائرین اور مؤمنین کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ مولانا کی علمی، دینی، تبلیغی اور فلاحی خدمات نہ صرف بلتستان، بلکہ پاکستان اور کربلائے معلّیٰ میں بھی قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha