جمعرات 8 اکتوبر 2026 - 23:10
حیدرآباد پاکستان؛ خانۂ فرہنگ ایران کے تحت یومِ اطفال کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد/شہدائے میناب کو خراجِ عقیدت

حوزہ/حیدرآباد پاکستان میں خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیرِ اہتمام ایران کے قومی یومِ اطفال (National Children's Day of Iran) کی مناسبت سے بچوں کے لیے ایک خصوصی اور پروقار پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ان کی تفریح اور تعلیمی تربیت کے لیے بڑے پردے پر سینما کے انداز میں ایک مشہور اسلامی اینیمیٹڈ فلم کی نمائش کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد پاکستان میں خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیرِ اہتمام ایران کے قومی یومِ اطفال (National Children's Day of Iran) کی مناسبت سے بچوں کے لیے ایک خصوصی اور پروقار پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ان کی تفریح اور تعلیمی تربیت کے لیے بڑے پردے پر سینما کے انداز میں ایک مشہور اسلامی اینیمیٹڈ فلم کی نمائش کی گئی۔

حیدرآباد پاکستان؛ خانۂ فرہنگ ایران کے تحت یومِ اطفال کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد/شہدائے میناب کو خراجِ عقیدت

تقریب کا بنیادی مقصد بچوں کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ، ایران کے شہر میناب (Minab) کے اسکول کے 168 شہید بچوں سمیت فلسطین، یمن اور دنیا بھر کے شہید بچوں کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا جو باطل کی بربریت کا شکار ہو کر ہم سے جدا ہو گئے۔

تقریب کے میزبان ڈائریکٹر خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، حیدرآباد، ڈاکٹر سعید ہاشمی تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز ایران اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا، جسے تمام بچوں اور حاضرین نے ملی یکجہتی اور احترام کے ساتھ مل کر پڑھا۔

حیدرآباد پاکستان؛ خانۂ فرہنگ ایران کے تحت یومِ اطفال کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد/شہدائے میناب کو خراجِ عقیدت

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید ہاشمی نے تقریب میں شریک بچوں اور ان کے والدین کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا اور اپنے خطاب میں یومِ اطفال کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے میناب کے شہید بچوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں بڑے پردے پر سینما جیسے بہترین ماحول میں معرکہ آرا اسلامی اینیمیٹڈ فلم "شہزادیٔ روم" (Princess of Rome) کی نمائش کی گئی۔ ۷ سے ۱۶ سال کی عمر کے بچے اور نوجوانوں نے اس سبق آموز تاریخی مذہبی فلم میں گہری دلچسپی لی۔

تقریب میں شریک بچوں نے اپنے گالوں اور ہاتھوں پر ایران و پاکستان کے قومی پرچم اور میناب اسکول کے شہید بچوں کی یاد میں علامتی پینٹنگز (Face Painting) بنائیں۔

حیدرآباد پاکستان؛ خانۂ فرہنگ ایران کے تحت یومِ اطفال کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد/شہدائے میناب کو خراجِ عقیدت

تقریب کے اختتام پر بچوں اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے والدین نے اس شاندار کاوش کو بے حد سراہا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha