جمعرات 8 اکتوبر 2026 - 22:03
گلگت؛شہید مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی برسی کی مناسبت سے عظیم الشان تکریم شہداء کانفرنس و اجتماع

حوزہ/شہید مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی برسی کی مناسبت سے عظیم الشان تکریم شہداء کانفرنس و اجتماع کا انعقاد، انجمنِ سجادیہ نگر کالونی کے تحت گلگت میں ہوا؛ اس موقع پر انجمن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی برسی کی مناسبت سے عظیم الشان تکریم شہداء کانفرنس و اجتماع کا انعقاد، انجمنِ سجادیہ نگر کالونی کے تحت گلگت میں ہوا؛ اس موقع پر انجمن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

گلگت؛شہید مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی برسی کی مناسبت سے عظیم الشان تکریم شہداء کانفرنس و اجتماع

تکریم شہداء کانفرنس میں گلگت بلتستان بھر سے مختلف مکاتب فکر اور مختلف اسٹیک ہولڈرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء میں مرکزی امامیہ، انجمنِ حسینیہ نگر، حسینیہ سپریم کونسل نگر، جعفریہ فاؤنڈیشن، سابقہ صدور انجمنِ سجادیہ، مددگار فاؤنڈیشن، سارا ویلفیئر فاؤنڈیشن، تحریکِ بیداری گلگت ریجن سمیت دیگر سماجی و مذہبی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان شامل تھے۔

تقریب کے مہمان خصوصی امام جمعہ گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی تھے۔

اجتماع سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور مہمان گرامی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تمام معزز مہمانوں نے نگر کالونی کی نو منتخب تنظیم اور اس کی کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور دعا کی۔

آخر میں شہدائے مقاومت کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha