حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے مشہد مقدس میں امام الرؤف حضرت امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس کی زیارت کے بعد دفترِ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبۂ مشہد مقدس کا دورہ کیا۔
اس موقع پر دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے مسئول، حجت الاسلام عقیل حسین خان نے اراکین و رفقا کے ہمراہ معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران مولانا عقیل حسین خان نے علامہ سید حسن ظفر نقوی کو دفتر شعبہ مشہد مقدس کی جاری تنظیمی، دینی، تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں سمیت مختلف پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
علامہ سید حسن ظفر نقوی نے دفتر شعبۂ مشہد مقدس کی فعالیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے بالخصوص طلاب کے تعلیمی، اخلاقی اور تربیتی امور پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی اور اس سلسلے میں قیمتی رہنمائی فراہم کی۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ طلاب کی علمی و فکری تربیت، دینی بصیرت اور تنظیمی صلاحیتوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ مستقبل میں دین و مکتب اہل بیت علیہم السلام اور معاشرے کی مؤثر خدمت انجام دے سکیں۔

اس خصوصی نشست میں حجۃ الاسلام مولانا آزاد حسین، حجۃ الاسلام مولانا سید ابرار حسین، حجۃ الاسلام مولانا سید اسرار حسین، حجۃ الاسلام مولانا اشفاق علی لغاری، حجۃ الاسلام مولانا سید قاسم شمسی، حجۃ الاسلام مولانا محمد عمران نجمی، حجۃ الاسلام مولانا اعجاز حسین، مولانا مبشر مہدوی، مولانا مدثر مہدی، مولانا علی شیر، مولانا عباس حیدری، مولانا ماجد علی مری، جناب فدا بھائی، جناب عاطف رضا تھہیم، جناب محمد جواد رضا خان سمیت دیگر علمائے کرام اور اراکین بھی موجود تھے۔











آپ کا تبصرہ