حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں مجلسِ علماء مکتب اہلِ بیت پاکستان کے زیر اہتمام حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی حیاتِ طیبہ اور اسوۂ مقاومت کے موضوع پر ایک پروقار علمی و تربیتی کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں ملک کے ممتاز علمائے کرام، دینی شخصیات اور کثیر تعداد میں طلابِ علومِ دینیہ نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ علماء مکتب اہلِ بیت پاکستان کے رہنماؤں اور دیگر مقررین (جن میں حجت الاسلام والمسلمین عیسیٰ امینی، حجت الاسلام والمسلمین نعیم الحسن، حجت الاسلام والمسلمین اصغر عسکری، حجت الاسلام والمسلمین محمد اقبال بہشتی، حجت الاسلام والمسلمین سید عقیل حسین کاظمی، حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین مبلغی اور مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین حجت الاسلام والمسلمین سید احمد اقبال رضوی شامل ہیں) نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی حیاتِ مبارکہ محض عقیدت کا مرکز نہیں، بلکہ ظلم کے خلاف استقامت، حق گوئی، دینی اقدار کے دفاع اور بصیرت و آگہی کا ایک روشن اور جامع عملی نمونہ ہے۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ دور میں اسلامی تعلیمات اور سیرتِ فاطمیؑ کو انفرادی و اجتماعی زندگی میں مشعلِ راہ بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ معاشرتی اصلاح اور فکری و اخلاقی تربیت کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ علمائے کرام اور دینی قیادت معاشرے میں حق و صداقت کی آواز بلند کرنے اور نئی نسل کو سیرتِ اہلِ بیت علیہم السلام سے روشناس کروانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھاتے رہیں گے۔










آپ کا تبصرہ