جمعرات 12 نومبر 2026 - 12:44
رہبر معظم انقلاب کے خصوصی تبرکات اور تحائف سات شہداء کے اہل خانہ کی خدمت میں پیش

حوزہ/ مرکز خدمات حوزہ علمیہ کے سربراہ نے شہر قنوات میں منعقدہ یادواره شہداء کے موقع پر قم سے تعلق رکھنے والے حادثہ ’’ٹنل نفس‘‘ کے سات شہداء کے اہل خانہ کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے چفیہ (رہبر معظم کا خصوصی رومال) اور خصوصی تحائف پیش کیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز خدمات حوزہ علمیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین احسانی نے صوبہ قم کے شہر قنوات کے مدرسہ آزادی میں منعقدہ یادواره شہداء میں شرکت کی۔ جس میں طلبہ، اساتذہ اور شہداء کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کا خصوصی سلام شہداء کے اہل خانہ تک پہنچایا اور حادثہ ’’ٹنل نفس‘‘ میں شہید ہونے والے قم کے سات شہداء کے اہل خانہ کو رہبر معظم انقلاب کی جانب سے ارسال کردہ چفیہ اور متبرک تحائف پیش کیے۔

حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین احسانی نے ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: زندگی کی سمت متعین کرنے اور صحیح راستے کے انتخاب میں قابل تقلید نمونوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اسلامی معاشرہ حقیقی اور قابل قدر نمونہ ہائے عمل سے مالامال ہے، تاہم نوجوان نسل کے سامنے ان شخصیات کے تعارف اور ان کے کردار و افکار کی وضاحت کے لیے وہ اقدامات نہیں کیے گئے جو ہونے چاہئیں۔

قنوات شہر کے سات شہداء کے اہل خانہ کو رہبر معظم انقلاب کے تبرکات اور تحائف کی تقسیم

انہوں نے بعض افراد کی جانب سے مادی اور دنیاوی شخصیات کو اپنا نمونہ عمل بنانے کے رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس ضرورت پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو اسلامی معاشرے کی حقیقی، باوقار اور قابل تقلید شخصیات سے روشناس کرانے کے لیے زیادہ توجہ دی جائے۔

مرکز خدمات حوزہ علمیہ کے سربراہ نے اپنے خطاب کے ایک اور حصے میں مدرسہ کی انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: تعلیم و تربیت کے میدان میں خدمات انجام دینا ایک دشوار اور اہم ذمہ داری ہے، جس کے لیے جذبۂ جہاد، اخلاص اور مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha