منگل 10 نومبر 2026 - 12:59
شہدائے میناب سے یکجہتی؛ حیدرآباد میں خانہ فرہنگ ایران کے تحت یومِ طلبہ کی تقریب

حوزہ/خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، حیدرآباد پاکستان میں یومِ طلبہ کے موقع پر ایرانی فلم ’’23 نفر‘‘ کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں، نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ سمیت شہر کی مختلف علمی، ثقافتی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، حیدرآباد پاکستان میں یومِ طلبہ کے موقع پر ایرانی فلم ’’23 نفر‘‘ کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں، نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ سمیت شہر کی مختلف علمی، ثقافتی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہدائے میناب سے یکجہتی؛ حیدرآباد میں خانہ فرہنگ ایران کے تحت یومِ طلبہ کی تقریب

خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، حیدرآباد میں ایران سے تشریف لائے ہوئے اعلیٰ سطحی خصوصی وفد اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ، ڈاکٹر سعید ہاشمی کی میزبانی میں بچوں، نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے بڑے پردے پر ایرانی فلم دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔

ایران سے آئے ہوئے خصوصی وفد کا ڈاکٹر سعید ہاشمی نے پرتپاک استقبال کیا اور سندھ کی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں اجرک کے تحائف پیش کیے۔

شہدائے میناب سے یکجہتی؛ حیدرآباد میں خانہ فرہنگ ایران کے تحت یومِ طلبہ کی تقریب

اس وفد کی قیادت جناب سید ابوالقاسم رحیمیان (صدرِ جمہوریہ ایران کی کمیٹی برائے حمایتِ انقلابِ اسلامی از مردمِ فلسطین کے سینئر مشیر) کر رہے تھے۔

وفد کے دیگر اراکین میں محترمہ پرستو سیفی ناجی (نائب صدر)، جناب حسن لطفی (مسؤول ثقافتی امور) اور جناب شاپور میکائیل‌زاده قلعہ جوقی (مسؤول سپورٹ و لاجسٹک) شامل تھے۔

شہدائے میناب سے یکجہتی؛ حیدرآباد میں خانہ فرہنگ ایران کے تحت یومِ طلبہ کی تقریب

ایرانی کیلنڈر کے مطابق ’’روزِ دانش آموز‘‘ (13 آبان، یومِ طالب علم) کی مناسبت سے خانہ فرہنگ کے مرکزی ہال میں مشہور اور ایوارڈ یافتہ ایرانی فلم ’’23 نفر‘‘ (23 مجاہد) کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ فلم کی نمائش کا آغاز پاکستان اور ایران کے قومی ترانوں سے ہوا۔

شہدائے میناب سے یکجہتی؛ حیدرآباد میں خانہ فرہنگ ایران کے تحت یومِ طلبہ کی تقریب

اس خصوصی تقریب میں شہرِ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بچوں، نوجوانوں اور خاندانوں کے علاوہ مھران آرٹ کونسل کے وفد، یونیورسٹی کے پروفیسرز، ڈاکٹرز اور معروف انفلوئنسر و ویلاگر احمد شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس کے باعث خانہ فرہنگ کا مرکزی ہال شرکاء سے مکمل طور پر بھر گیا۔ ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید ہاشمی، ان کے اہلِ خانہ اور ایران سے آئے ہوئے خصوصی وفد کے اراکین نے بھی فلم کی نمائش میں شرکت کی۔

وفد کے سربراہ جناب سید ابوالقاسم رحیمیان اور محترمہ پرستو سیفی ناجی نے اپنے خطابات میں غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد اور بالخصوص میناب اسکول کے شہید بچوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس جدوجہد میں پاکستانی عوام کی مسلسل اخلاقی و سفارتی حمایت اور یکجہتی پر بھی شکریہ ادا کیا۔

شہدائے میناب سے یکجہتی؛ حیدرآباد میں خانہ فرہنگ ایران کے تحت یومِ طلبہ کی تقریب

تقریب میں شریک بچوں کی خوشی اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے خانہ فرہنگ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ تمام بچوں میں تحائف کے پیکٹس تقسیم کیے گئے، جن میں کیک، ٹافیاں، چاکلیٹس، جوس، پاپ کارن اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل تھیں۔ علاوہ ازیں، وفد کے رکن جناب حسن لطفی نے بچوں کے ساتھ غباروں کے تفریحی کھیل میں بھی حصہ لیا، جس سے تقریب کا ماحول مزید خوشگوار ہوگیا اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔

شہدائے میناب سے یکجہتی؛ حیدرآباد میں خانہ فرہنگ ایران کے تحت یومِ طلبہ کی تقریب

خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، حیدرآباد میں منعقد ہونے والی یہ تقریب نہ صرف ایرانی یومِ طالب علم کے موقع پر ایک بامقصد ثقافتی و تعلیمی سرگرمی ثابت ہوئی، بلکہ فلسطین اور شہدائے میناب کے ساتھ یکجہتی، امن کے پیغام اور معصوم بچوں کے تحفظ کے عزم کی ایک مؤثر علامت بھی بن گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha