منگل 6 اکتوبر 2026 - 16:27
علامہ مقصود کی شہر کے امن، باہمی احترام اور اتحاد کے فروغ کے لیے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں، امیر جماعت اسلامی و دیگر کو شہداء و عظمتِ شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی مشیر ایم ڈبلیو ایم سید کامران علی شاہ بخاری اور علامہ سیف علی ڈومکی نے جیکب آباد کے مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں جیکب آباد کی موجودہ صورتحال، شہر میں امن و امان، باہمی اتحاد و بھائی چارے کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی مشیر ایم ڈبلیو ایم سید کامران علی شاہ بخاری اور علامہ سیف علی ڈومکی نے جیکب آباد کے مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں جیکب آباد کی موجودہ صورتحال، شہر میں امن و امان، باہمی اتحاد و بھائی چارے کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علامہ مقصود کی شہر کے امن، باہمی احترام اور اتحاد کے فروغ کے لیے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں، امیر جماعت اسلامی و دیگر کو شہداء و عظمتِ شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر و جیکب آباد شہری اتحاد کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، جماعت اہل سنت ضلع جیکب آباد کے امیر و قاضی شہر پیر سید اعجاز علی شاہ بخاری مہران سوشل فورم کے چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالحئی سومرو اور جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے امیر محمد ابوبکر سومرو سے ملاقات میں جیکب آباد کے امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی۔

رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ جکھرانی برادران کے درمیان پیدا ہونے والی رنجشوں اور غلط فہمیوں کو مذاکرات، افہام و تفہیم اور باہمی احترام کے ذریعے ختم کیا جائے، جبکہ نوجوان سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد، غیر ذمہ دارانہ بیانات اور ایسی پوسٹس سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا سبب بنیں۔

علامہ مقصود کی شہر کے امن، باہمی احترام اور اتحاد کے فروغ کے لیے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں، امیر جماعت اسلامی و دیگر کو شہداء و عظمتِ شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد کے سادات، علمائے کرام، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور معززین پر مشتمل وفد جلد دونوں فریقین سے ملاقات کرے گا تاکہ باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے ذریعے معاملات کو حل کرنے میں کردار ادا کیا جا سکے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مہران سوشل فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو سے ملاقات میں 23 اکتوبر کو منعقد ہونے والی برسیِ شہدائے جیکب آباد و عظمتِ شہداء کانفرنس، لبیک یا رسول اللہ ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے امیر محمد ابوبکر سومرو کو بھی 23 اکتوبر کی عظمتِ شہداء کانفرنس اور لبیک یا رسول اللہ ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

علامہ مقصود کی شہر کے امن، باہمی احترام اور اتحاد کے فروغ کے لیے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں، امیر جماعت اسلامی و دیگر کو شہداء و عظمتِ شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی ہے، جبکہ 23 اکتوبر کی عظمتِ شہداء کانفرنس کے موقع پر شہدائے فلسطین و غزہ اور شہدائے جیکب آباد کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم کانفرنس میں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماؤں کی شرکت اور خطاب سے فلسطین، غزہ اور شہدائے جیکب آباد کے ساتھ یکجہتی کا پیغام مزید مؤثر انداز میں سامنے آئے گا۔

جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے امیر محمد ابوبکر سومرو نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو 7 اکتوبر، طوفان الاقصیٰ کی مناسبت سے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

علامہ مقصود کی شہر کے امن، باہمی احترام اور اتحاد کے فروغ کے لیے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں، امیر جماعت اسلامی و دیگر کو شہداء و عظمتِ شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت

ملاقات کے دوران ملی یکجہتی کونسل کو فعال کرنے اور مشترکہ قومی و ملی امور پر مشاورت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محمد ابوبکر سومرو نے مفکرِ اسلام مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی کتب کا ایک سیٹ علامہ مقصود علی ڈومکی کو بطور تحفہ پیش کیا۔

علامہ مقصود کی شہر کے امن، باہمی احترام اور اتحاد کے فروغ کے لیے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں، امیر جماعت اسلامی و دیگر کو شہداء و عظمتِ شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha