پیر 5 اکتوبر 2026 - 10:39
سکردو؛ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی امام جمعہ سکردو اور صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان سے ملاقات

حوزہ/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے امامیہ مرکز بلتستان سکردو میں امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری اور انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر سید امین شیرازی نے وفد کے ہمراہ سکردو میں امام جمعہ و الجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی اور اس موقع پر صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان علامہ آغا سید باقر الحسینی بھی موجود تھے۔

سکردو؛ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی امام جمعہ سکردو اور صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان سے ملاقات

ملاقات کے دوران قومی و ملی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے دونوں بزرگ علماء کی خدمت میں رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای حفظہ اللہ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ’’آقا مجتبیٰ‘‘ بطورِ تحفہ پیش کی۔

وفد میں مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان کے رکن کاچو زاہد خان اور دیگر برادران سمیت شیخ رضا بہشتی بھی موجود تھے۔

سکردو؛ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی امام جمعہ سکردو اور صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان سے ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha