منگل 6 اکتوبر 2026 - 04:26
اہلِ ایمان نے سپر پاورز کی طاقت کا غرور خاک میں ملا دیا، علامہ شبیرحسن  میثمی

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے جامعہ باب النجف جاڑا، ڈیرہ اسماعیل خان کے سالانہ جلسے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے جامعہ باب النجف جاڑا کے سالانہ جلسے میں شرکت کی۔ اس موقع پر جامعہ باب النجف کے مہتمم اعلیٰ علامہ عابد حسین نجفی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی نائب صدر علامہ عابد حسین زیدی، جنرل سیکرٹری علامہ کاظم حسین مطہری، ضلعی صدر حاجی مولانا کرامت علی حیدری، نائب ضلعی صدر مولانا محمد حسن وحیدی، پہاڑ پور کے جنرل سیکرٹری ہاشم علی بلوچ اور عزاداری کونسل کے مسئول صابر علی نے مرکزی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر علماء کرام اور علاقائی عمائدین کی موجودگی میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعہ باب النجف جاڑا، ڈیرہ اسماعیل خان کی جامع مسجد کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا، جس کے بعد مرکزی وفد نے جامعہ کے سالانہ جلسے میں شرکت کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر بھی موجود تھے۔

اہلِ ایمان نے سپر پاورز کی طاقت کا غرور توڑ دیا، علامہ شبیرحسن  میثمی

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سالانہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ باب النجف جاڑا کی علمی، دینی اور تربیتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مذہب حق سے وابستگی انسانی اقدار و اخلاق کی بلندی اور دنیا و آخرت میں کامیابی و سرخروئی کا ذریعہ ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: آج بھی اللہ تعالیٰ اور محمد و آل محمد (ص) پر ایمان رکھنے والوں نے خود کو سپر پاور سمجھنے والوں کو پسپائی پر مجبور کر کے ثابت کر دیا ہے کہ جب دلوں میں ایمان کی طاقت موجزن ہو تو ظالموں اور جابروں کے آئرن ڈوم اور جدید جنگی طیارے بھی بے اثر ثابت ہوتے ہیں۔

اہلِ ایمان نے سپر پاورز کی طاقت کا غرور توڑ دیا، علامہ شبیرحسن  میثمی

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں دین اسلام کے فروغ اور اسلامی تعلیمات کی ترویج کے لیے مالی، عملی اور فکری ہر سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں، تاکہ اسلام کی سربلندی اور سرفرازی کی راہ ہموار ہو۔

انہوں نے جامعہ باب النجف جاڑا کی دینی و علمی خدمات کو علماء کرام اور طلاب کے لیے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے جامعہ کے اساتذہ اور ذمہ داران کی توفیقاتِ خیر میں اضافے کے لیے دعا بھی کی۔

اہلِ ایمان نے سپر پاورز کی طاقت کا غرور توڑ دیا، علامہ شبیرحسن  میثمی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha