حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد میں منعقدہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی برسی میں شرکت کی۔
برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی قومی و دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

علامہ شبیر میثمی نے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی علمی، دینی اور قومی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے ان کی خدمات اور جدوجہد کو علماء و طلاب کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا: علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے اپنی زندگی دین، مکتبِ اہل بیت (ع) اور ملت کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی جبکہ ان کی علمی و قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہمراہ مولانا فیاض حسین مطہری اور جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید فتح رضوی بھی موجود تھے۔











آپ کا تبصرہ