۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا علامہ عبد الجلیل نقوی اور پروفیسر خادم حسین لغاری کی برسی کے موقع پر کہنا تھا کہ علامہ سید عبد الجلیل نقوی اور پروفیسر خادم حسین لغاری ملت کے ایسے علمی ہیرو تھے جن کی خدمات کو تادیر یاد رکھاجائیگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا علامہ عبد الجلیل نقوی اور پروفیسر خادم حسین لغاری کی برسی کے موقع پر کہنا تھا کہ علامہ سید عبد الجلیل نقوی اور پروفیسر خادم حسین لغاری ملت کے ایسے علمی ہیرو تھے جن کی خدمات کو تادیر یاد رکھاجائیگا۔ جنہوں نے مشکل حالات میں اتحاد و وحدت کے لیے قیادت کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا: پروفیسر خادم حسین لغاری سماجی اور تبلیغی شخصیت تھی۔ جس نے ہمیشہ ملت میں علمی شعور کو مزید اجاگر کرنے کے لیے محنت اور کوششیں کیں ایسے دانشور تھے جس سے قوم کا ایک اہم علمی طبقہ بہت متاثر ہے اور علامہ سید عبد الجلیل نقوی ایک ایسی شخصیت تھی جس نے تمام مسائل و مشکلات میں بالخصوص پنجاب کے اندر قوم میں اتحاد و وحدت کے حوالے سے بہت اہم کردار ادا کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔

ہم تحریک کے ان ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .