۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے نئے عیسوی سال  2023ء کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے عیسوی سال کا آغاز اللہ تعالی کی یاد اور اس کی بارگاہ میں دعا و مناجات سے کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے نئے عیسوی سال 2023ء کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے عیسوی سال کا آغاز اللہ تعالی کی یاد اور اس کی بارگاہ میں دعا و مناجات سے کرنا چاہیے کہ ماہ و سال کا تبدیل ہونا اللہ کی نشانی اور اس کی رحمت و کرم کا پیش خیمہ ہے۔

انہوں نے کہا: نیا عیسوی سال نئی امید کے ساتھ آرہا ہے اور ہماری خواہش و آرزو ہے کہ ملک سے مہنگائی، بے روزگاری، اقتصادی مشکلات، منشیات، بدامنی اور دیگر مشکلات کا خاتمہ ہو اور پاکستان کے شہری بہترین اور پرسکون زندگی سے بہرہ مند ہوں جو ان کا بنیادی حق ہے۔

علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمدعلی جناح رحمۃاللہ علیہ نے ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھی لہذا آج ہمارے حکمرانوں کو بھی کوشش کرنی چاہیے کہ عظیم قوم کی قیادت کرنے کے لیے خود کو اسلام اور قائد اعظم کے پیش کردہ اصولوں کے مطابق ڈھالیں تاکہ ہمارا عظیم ملک شاد و آباد اور خوشحال ملک بن جائے جہاں نوجوانوں کو بہتر روزگار ملے اور قومی و سماجی مسائل و مشکلات نہ ہوں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں قوم سے اپیل کی کہ نئے سال کے آغاز میں اپنے شہداء کو یاد رکھیں جنہوں نے قوم و ملت اور ملک کے لیے لازوال قربانیاں پیش کیں اور جن کی قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا آج باقی اور کل محفوظ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .