۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وزیر اعلی گلگت بلتستان کے مشیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات

حوزہ / وزیر اعلی گلگت بلتستان کے مشیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعلی گلگت بلتستان کے مشیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد نے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی مذہبی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اور اس ضمن میں حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان کے مشیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے گندم سبسڈی سمیت خالصہ زمینوں کے حوالے سے حکومتی فارمولوں پر بریفنگ دی جبکہ انہوں نے جلد قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی دامت برکاتہ کو یہ رپورٹ پیش کر کے عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات تیز کرنے کا عندیہ بھی ظاہر کیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قائد محترم کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے دی گئی رہنمائی سے بھی محمد علی قائد کو آگاہ کیا۔

اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماؤں نے گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے اسلامی تحریک پاکستان کے کردار کو بنیادی قرار دیتے ہوئے مسائل کے فوری حل کے لیے احسن اور مؤثر طور پر اپنا فریضہ ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان کے مشیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .