جمعہ 17 جولائی 2026 - 03:30
قم؛ علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی رہائشگاہ پر تعزیتی ریفرنس اور علماء کے اعزاز میں عشائیہ

حوزہ/علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے صاحب زادوں کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے علمائے کرام اور قائدِ ملّت جعفریہ پاکستان کے اعزاز میں، مرحوم کی رہائشگاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی رہائشگاہ پر، جناب سید مہدی حسن نقوی اور ان کے دیگر برادران کی جانب سے ترتیب دی گئی ایک باوقار دعوت میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، آیت اللہ سید محمد باقر گلپائیگانی (فرزند آیت اللہ العظمی گلپائیگانی رح)، آیت اللہ محسن فقیہی (رکن جامعہ مدرسین حوزه علمیہ قم)، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، ڈاکٹر عون ساجد نقوی (فرزند قائدِ محترم)، علامہ سید افتخار حسین نقوی (چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ)، مولانا انتصار مہدی نقوی، ہیئت وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی، مولانا سید ضیاء الحسن نجفی، مولانا لعل حسین توحیدی، مولانا حافظ سید کاظم رضا نقوی، خطیب محترم جناب پروفیسر عابد حسین عابدی، مدیر زہرا اکیڈمی مولانا حسین مرتضی نقوی، مولانا ڈاکٹر سید حسین علی نجفی، مولانا ڈاکٹر رئیس اعظم شاہد، مولانا سلمان نقوی صاحب مشرف مدرسہ امام علی ع، مولانا خضر عباس گھلو مشرف مدرسہ امام سجاد ع، مولانا سید ظہیر شیرازی، اساتید مدرسہ امام سجاد علیہ السلام، جناب سید جواد شیرازی ایٹلی اور قم المقدسہ کی دیگر علمی و دینی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تمام معزز مہمانوں نے سید مہدی حسن نقوی اور ان کے برادران سے علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رحمت اللہ علیہ اور رہبرِ شہید حضرتِ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای قدس سرہ کی مغفرت کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی اور تعزیت پیش کی۔

اس موقع پر تمام معزز مہمانوں کے لیے پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اور اس کے بعد قائدِ محترم نے اہلخانہ کیلئے خصوصی دعائے خیر کی اور تمام ممتاز شخصیات نے سید مہدی حسن نقوی اور ان کے دیگر برادران کے اس حسین انتظامات، مہمان نوازی اور عشائیہ پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس علمی و روحانی اجتماع کو یادگار قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha