حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ شیعہ علماء کونسل پاکستان وفاقی علاقہ اسلام آباد کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے علامہ سید علی بنیامین نقوی (سینئر نائب صدر، شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد) کی سربراہی میں ملتِ جعفریہ پاکستان کی زیرِ اہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کی۔
وفد میں تصور عباس جاڑا (جنرل سیکرٹری)، ملک غضنفر عباس (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری)، سید محسن حسین نقوی (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)، مولانا سید نقی عباس ہمدانی، مولانا سید محسن عباس نقوی، سید سجاد حسین نقوی (نائب صدور)، مولانا اشفاق حسین مجتبائی، سید دلاور حسین گردیزی (سیکرٹری اطلاعات و نشریات)، صفت حسین (سیکرٹری مالیات)، تراب علی بلتی (ناظم جعفریہ یوتھ وفاقی علاقہ اسلام آباد) سمیت دیگر تنظیمی علماء کرام، مختلف زونز کے صدور، جنرل سیکرٹریز، کابینہ اراکین اور سینکڑوں کارکنان شامل تھے۔
ریلی میں مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر حسن میثمی کی ہدایت پر صوبائی صدر سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، صوبائی صدر شمالی پنجاب علامہ اشتیاق حسین کاظمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مرکزی صدر جے ایس او برادر فتح رضوی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
یہ ریلی جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ ترلائی اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے اور حکومتی نااہلی کے خلاف جامع مسجد شیعہ اثنا عشریہ G-6/2 سے نکالی گئی تھی۔ اس موقع پر علامہ سید اسد اقبال زیدی اور علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے دہشتگردی کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔









آپ کا تبصرہ