ہفتہ 24 اکتوبر 2026 - 16:41
جیکب آباد میں عظمت شہداء کانفرنس: شہداء کی قربانیاں ملتِ اسلامیہ کے لیے مشعلِ راہ؛دہشت گردی اور تکفیریت کے خلاف قومی اتحاد ناگزیر، مقررین

حوزہ/سانحہ شبِ عاشور جیکب آباد کے شہداء کی گیارہویں برسی پر مجلسِ وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرصدارت عظمتِ شہداء کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں علمائے کرام اور مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین اور وارثانِ شہداء کمیٹی کے زیرِ اہتمام سانحہ شبِ عاشور جیکب آباد کے شہداء کی گیارہویں برسی کے موقع پر کوئٹہ روڈ، مقتلِ شہداء پر سالانہ عظمتِ شہداء کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، سیاسی و سماجی رہنماؤں، تاجر برادری اور مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جیکب آباد میں عظمت شہداء کانفرنس: شہداء کی قربانیاں ملتِ اسلامیہ کے لیے مشعلِ راہ؛دہشت گردی اور تکفیریت کے خلاف قومی اتحاد ناگزیر، مقررین

جیکب آباد میں عظمت شہداء کانفرنس: شہداء کی قربانیاں ملتِ اسلامیہ کے لیے مشعلِ راہ؛دہشت گردی اور تکفیریت کے خلاف قومی اتحاد ناگزیر، مقررین

کانفرنس سے سندھ دھرتی کے معروف خطیب علامہ سائیں بخش مناظری، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی، معروف سیاسی رہنما میر رافع حسین خان جکھرانی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی، عزاداری ونگ کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکریٹری نشر و اشاعت علامہ سید اختر حسین نقوی، علامہ اویس علی نجفی، مجلس علمائے مکتب اہلِ بیت ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

جیکب آباد میں عظمت شہداء کانفرنس: شہداء کی قربانیاں ملتِ اسلامیہ کے لیے مشعلِ راہ؛دہشت گردی اور تکفیریت کے خلاف قومی اتحاد ناگزیر، مقررین

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے سانحہ شبِ عاشور کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ شہداء کی یاد منانا دراصل ان کے مشن، نظریے اور مظلوموں کے دفاع کے عزم کی تجدید ہے۔ سانحہ شبِ عاشور جیکب آباد کا درد آج بھی اہلِ علاقہ اور لواحقین کے دلوں میں تازہ ہے، جبکہ شہداء کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے حق، استقامت اور قربانی کا درس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور تکفیری سوچ نے ملک کے امن، قومی یکجہتی اور شہریوں کے تحفظ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ کالعدم دھشت گرد تنظیموں کی شر انگیز سرگرمیوں کو روکے۔ تمام شہریوں کی جان و مال، مذہبی آزادی اور عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

تقریب کے مہمان خصوصی میر رافع حسین خان جکھرانی نے کہا کہ شہدائے جیکب آباد نے حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی برسی کے موقع پر ہم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

جیکب آباد میں عظمت شہداء کانفرنس: شہداء کی قربانیاں ملتِ اسلامیہ کے لیے مشعلِ راہ؛دہشت گردی اور تکفیریت کے خلاف قومی اتحاد ناگزیر، مقررین

علامہ سہیل اکبر شیرازی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کے مشن کو زندہ رکھا جائے گا، مظلوموں کی آواز بلند کی جائے گی۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ ملک میں امن، انصاف، رواداری اور اتحاد کے فروغ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب قرار دیا۔

کانفرنس میں چیمبر آف کامرس ضلع جیکب آباد کے صدر میر احمد علی خان بروہی، مہران سوشل فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو، مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار، انجمن اکبریہ چک کے صدر گلشیر علی سیٹھار، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری سید عبدالقادر شاہ، ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری ضلعی صدر نصیر آباد سید بہار شاہ، سماجی رہنما میر گل حسن ٹالانی، میر علی بخش میرالی منصب علی خان ڈومکی اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

جیکب آباد میں عظمت شہداء کانفرنس: شہداء کی قربانیاں ملتِ اسلامیہ کے لیے مشعلِ راہ؛دہشت گردی اور تکفیریت کے خلاف قومی اتحاد ناگزیر، مقررین

اس موقع پر میر رافع حسین جکھرانی علامہ مقصود علی ڈومکی و دیگر نے مقتلِ شہداء، جہاں سانحہ شبِ عاشور کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا، شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور شہداء کے پیغامِ حق و استقامت کو معاشرے میں عام کیا جائے گا۔

کانفرنس کا اختتام شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل، ملک میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی دعا کے ساتھ ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha