بدھ 28 اکتوبر 2026 - 13:37
بلوچستان کی خراب صورتحال کے باعث عام آدمی پریشان؛ امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کی قیادت میں جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے ڈومکی قبیلے کی سرکردہ شخصیات اور معززین پر مشتمل وفد نے لہڑی کا دورہ کیا۔ وفد نے سابق ضلعی ناظم سبی سیاسی و قبائلی شخصیت سردارزادہ میر ہیربیار خان ڈومکی سے ملاقات کی، ان کی عیادت کی اور صحت یابی پر مبارک باد پیش کی اور انہیں جیکب آباد آنے کی دعوت دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے ڈومکی قبیلے کی سرکردہ شخصیات اور معززین پر مشتمل وفد نے لہڑی کا دورہ کیا۔ وفد نے سابق ضلعی ناظم سبی سیاسی و قبائلی شخصیت سردارزادہ میر ہیربیار خان ڈومکی سے ملاقات کی، ان کی عیادت کی اور صحت یابی پر مبارک باد پیش کی اور انہیں جیکب آباد آنے کی دعوت دی۔

بلوچستان کی خراب صورتحال کے باعث عام آدمی پریشان؛ امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے:علامہ مقصود علی ڈومکی

بعد ازاں وفد نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی رہائش گاہ، ڈومکی ہاؤس لہڑی پہنچ کر ان کے فرزند اور سیاسی و قبائلی شخصیت میر محمد روحیل خان ڈومکی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مختلف علاقائی و قبائلی امور، باہمی دلچسپی کے معاملات اور موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے باعث عام آدمی شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ امن و امان کا قیام حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، جبکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور ان کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

بلوچستان کی خراب صورتحال کے باعث عام آدمی پریشان؛ امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے:علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قبائلی عمائدین اور سیاسی و سماجی شخصیات معاشرے میں اتحاد، رواداری اور امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ باہمی رابطوں اور مثبت مکالمے کے ذریعے علاقائی مسائل کے حل اور عوامی مشکلات میں کمی لانے کی کوششیں جاری رہنی چاہییں۔

ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ اور علاقائی معاملات میں رابطے و مشاورت کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔

بلوچستان کی خراب صورتحال کے باعث عام آدمی پریشان؛ امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے:علامہ مقصود علی ڈومکی

وفد میں زوار دلدار علی خان گولاٹو میر علی دوست خان گولاٹو، گہنور خان ڈومکی، میر فضل الٰہی خان ڈومکی، آل ڈومکی اتحاد پاکستان کے مرکزی رہنما احمد علی خان ٹالانی، استاد رفیق احمد ڈومکی، محمد اعظم گولاٹو، مقدم لیاقت خان گولاٹو، علامہ حاجی سیف علی ڈومکی اور ڈومکی قبیلے کی دیگر سرکردہ شخصیات و معززین شامل تھے۔

بلوچستان کی خراب صورتحال کے باعث عام آدمی پریشان؛ امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے:علامہ مقصود علی ڈومکی

بلوچستان کی خراب صورتحال کے باعث عام آدمی پریشان؛ امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے:علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha