منگل 27 اکتوبر 2026 - 09:58
آئی ایس او ضلع جیکب آباد کے رہبرِ امت کنونشن: برادر ضمیر حسینی ضلعی صدر منتخب

آئی ایس او ضلع جیکب آباد کے رہبرِ امت کنونشن: برادر ضمیر حسینی ضلعی صدر منتخب

علامہ مقصود علی ڈومکی کا بصیرت، حمایتِ حق اور استقامتِ نظام ولایت پر خطاب

حوزہ/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) ضلع جیکب آباد کا رہبرِ امت کنونشن ریجنل صدر برادر اظہار الحسن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی مولانا افضل حسین حسینی اور وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری برادر اللہ بخش سجادی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) ضلع جیکب آباد کا رہبرِ امت کنونشن ریجنل صدر برادر اظہار الحسن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی مولانا افضل حسین حسینی اور وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری برادر اللہ بخش سجادی نے خطاب کیا۔

آئی ایس او ضلع جیکب آباد کے رہبرِ امت کنونشن: برادر ضمیر حسینی ضلعی صدر منتخب/ علامہ مقصود علی ڈومکی کا بصیرت، حمایتِ حق اور استقامتِ نظام ولایت پر خطاب

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو بابصیرت ہونا چاہیے اور انہیں عصرِ حاضر کے حالات و واقعات پر گہری نظر رکھنی چاہیے۔ حق و باطل کی پہچان کے بعد ضروری ہے کہ انسان حق اور اہلِ حق کے ساتھ کھڑا ہو۔ حق و باطل کی جنگ میں غیر جانب دار رہنا ایک سنگین جرم ہے۔ جو شخص حق کی حمایت نہیں کرتا اور باطل کے خلاف آواز بلند نہیں کرتا، اس کی خاموشی بھی قابلِ مذمت ہے۔ حق کے دفاع اور باطل کے مقابلے میں خاموشی اختیار کرنا درحقیقت حق کو تنہا چھوڑنے کے مترادف ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج ایک ایسے وقت میں جب رہبرِ مسلمین مظلومانہ شہادت پا چکے ہیں اور اسلام و امتِ مسلمہ کو مختلف محاذوں پر چیلنجز کا سامنا ہے، بعض عناصر مجاہدینِ اسلام کی پشت میں خنجر گھونپنے اور ان کی جدوجہد کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں دشمن کی سازشوں کے ساتھ منافقین کو بھی سمجھنا ہوگا۔ قرآن کریم نے ایک طرف اہلِ ایمان اور مجاہدین کی فضیلت بیان کی ہے تو دوسری طرف حق سے روگردانی کرنے اور اہلِ حق کو تنہا چھوڑ دینے والوں کے کردار کی مذمت بھی کی ہے۔

آئی ایس او ضلع جیکب آباد کے رہبرِ امت کنونشن: برادر ضمیر حسینی ضلعی صدر منتخب/ علامہ مقصود علی ڈومکی کا بصیرت، حمایتِ حق اور استقامتِ نظام ولایت پر خطاب

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اور اھل بیت کی نگاہ میں قاعدین کی طرح خاذلین کا گروہ بھی قابلِ مذمت ہے۔ خاذلین وہ لوگ ہیں جو حق کے دعوے تو کرتے ہیں، لیکن آزمائش کے وقت حق اور اہلِ حق کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے خطباتِ نہج البلاغہ میں حق کی نصرت سے پیچھے ہٹنے والوں، اہلِ حق کو تنہا چھوڑنے والوں کی مذمت کی گئی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ حق کی حمایت کے دعوے اسی وقت سچ ثابت ہوتے ہیں جب انسان عملی طور پر حق کے دفاع کے لیے میدان میں کھڑا ہو۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ آئی ایس او اور مجلس وحدت مسلمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ صراطِ مستقیم ولایت کے راستے پر ثابت قدم ہیں۔ دنیا کے بدلتے ہوئے حالات، سنگین امتحانات اور عالمی سازشوں کے باوجود حق اور اہلِ حق کی حمایت میں ان کا مؤقف واضح رہا ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی فکری و نظریاتی تربیت مضبوط کریں، دشمن کی سازشوں کو پہچانیں اور بصیرت، شعور اور استقامت کے ساتھ اپنے دینی و ملی فرائض ادا کریں۔

آئی ایس او ضلع جیکب آباد کے رہبرِ امت کنونشن: برادر ضمیر حسینی ضلعی صدر منتخب/ علامہ مقصود علی ڈومکی کا بصیرت، حمایتِ حق اور استقامتِ نظام ولایت پر خطاب

کنونشن کے موقع پر وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری برادر اللہ بخش سجادی نے بھی خطاب کیا اور نوجوانوں کی فکری و تنظیمی تربیت، اتحاد اور تنظیمی ذمہ داریوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

کنونشن کے دوران امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع جیکب آباد کے لیے برادر ضمیر حسینی کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔

نومنتخب ضلعی صدر کا اعلان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کیا، جبکہ آئی ایس او کے ریجنل صدر برادر اظہار الحسن نے ان سے حلف لیا۔

آئی ایس او ضلع جیکب آباد کے رہبرِ امت کنونشن: برادر ضمیر حسینی ضلعی صدر منتخب/ علامہ مقصود علی ڈومکی کا بصیرت، حمایتِ حق اور استقامتِ نظام ولایت پر خطاب

اس موقع پر نومنتخب ضلعی صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ تنظیمی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے نوجوانوں کی فکری، اخلاقی اور نظریاتی تربیت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

کنونشن کے موقع پر شہدائے راہِ حق کی یاد میں ایک خصوصی تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی، جس میں شہداء کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔ شرکاء نے شہداء کی تصاویر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کے مشن، ان کی قربانیوں اور حق و صداقت کے راستے کو زندہ رکھا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha