پیر 26 اکتوبر 2026 - 12:20
تعلیمات اہل بیت محبت، اخوت، عدل و انصاف، شجاعت، ایثار اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتی ہیں: علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی، عزاداری ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکرٹری سید عبدالقادر شاہ بخاری، مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی اور دیگر علمائے کرام نے ضلع کچھی بولان کے گاؤں امام بخش دشتی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسجد و امام بارگاہ کے بانی امام بخش دشتی اور دیگر مومنین سے ملاقات کی اور علاقے کی مذہبی، اور تعلیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی، عزاداری ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکرٹری سید عبدالقادر شاہ بخاری، مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی اور دیگر علمائے کرام نے ضلع کچھی بولان کے گاؤں امام بخش دشتی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسجد و امام بارگاہ کے بانی امام بخش دشتی اور دیگر مومنین سے ملاقات کی اور علاقے کی مذہبی، اور تعلیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تعلیمات اہل بیت محبت، اخوت، عدل و انصاف، شجاعت، ایثار اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتی ہیں: علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچ تاریخی طور پر ہر دور میں محب اہل بیتؑ رہے ہیں، عشقِ اہل بیتؑ، محبتِ رسول اکرم و آل رسول اور کربلا کے پیغام سے اپنی گہری وابستگی کا ہمیشہ اظہار کرتے آئے ہیں۔ اہل بیتؑ کی تعلیمات ہمیں محبت، اخوت، عدل و انصاف، شجاعت، ایثار اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتی ہیں۔ بلوچ قوم کی تاریخ میں وفاداری، غیرت، مہمان نوازی اور حق و صداقت سے وابستگی نمایاں رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہیں اور دینی مدارس معاشرے میں اتحاد بین المسلمین، اخلاقی تربیت اور دینی شعور کے فروغ کے اہم مراکز ہیں۔ ان اداروں کی خدمت اور آبادکاری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تعلیمات اہل بیت محبت، اخوت، عدل و انصاف، شجاعت، ایثار اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتی ہیں: علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اہل بیتؑ سے محبت اور عقیدت کی ایک روشن تاریخ رکھتے ہیں۔ دینی مراکز اور علمائے کرام معاشرے میں اتحاد، شعور اور امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ عزاداریِ امام حسینؑ محض ایک مذہبی رسم نہیں بلکہ ظلم کے خلاف استقامت، حق گوئی اور مظلوموں کی حمایت کا پیغام ہے۔ ہمیں اہل بیتؑ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرتے ہوئے ان کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانا چاہیے۔

تعلیمات اہل بیت محبت، اخوت، عدل و انصاف، شجاعت، ایثار اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتی ہیں: علامہ مقصود علی ڈومکی

بعد ازاں انہوں نے ضلع سبی کے علاقے بختیار آباد ڈومکی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسجد مصطفیٰ و امام بارگاہ حسینیہ میں مومنین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر امداد حسین آرائیں، شوکت حسین چھلگری شیر علی اور دیگر مومنین موجود تھے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے تقریباً پچاس سال قبل مرحوم انجینئر میر غلام رسول خان ڈومکی نے بختیار آباد ڈومکی میں امام بارگاہ اور دینی مدرسے کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ ان کا ایک عظیم دینی و ملی خواب تھا، جس کی تکمیل علاقے کے مومنین کے لیے باعثِ مسرت اور قابلِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم میر غلام رسول خان ڈومکی کی دینی خدمات اور اہل بیتؑ سے محبت کا یہ روشن ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

تعلیمات اہل بیت محبت، اخوت، عدل و انصاف، شجاعت، ایثار اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتی ہیں: علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر صوبائی صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے مقامی مومنین کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بختیار آباد ڈومکی جیسے علاقوں میں دینی مراکز کا فعال کردار نہ صرف مذہبی شعور کو مضبوط کرتا ہے بلکہ معاشرے میں اتحاد، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کے جذبے کو بھی فروغ دیتا ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے بختیار آباد ڈومکی کے سابقہ چیئرمین اور پاک وطن پارٹی کے سربراہ میر سیف اللہ خان ڈومکی سے بھی ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔

تعلیمات اہل بیت محبت، اخوت، عدل و انصاف، شجاعت، ایثار اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتی ہیں: علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر میر سیف اللہ خان ڈومکی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کسی بھی شہری کی جان پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ انہوں نے میر سیف اللہ ڈومکی کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha