بدھ 7 اکتوبر 2026 - 07:10
دارالمودۃ حفظ القرآن اسکول مظفرآباد میں قرآنی اور عصری تعلیم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب

حوزہ /محسنِ ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے قرآنی اسکول سسٹم کے زیرِ اہتمام دارالمودۃ حفظ اسکول مظفر آباد جموں وکشمیر میں پہلے مرحلے کی طالبات کی تکمیلِ حفظِ قرآن کریم اور میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریب میں حجت الاسلام شیخ محمد اسحاق نجفی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے استاد، شیخ احمد حسین فخرالدین بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

دارالمودۃ حفظ القرآن اسکول مظفرآباد میں قرآنی اور عصری تعلیم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب

تقریب کے دوران حفظِ قرآن کریم مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی دو ہونہار طالبات کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

طالبات کی شاندار تعلیمی و قرآنی کارکردگی کے اعتراف میں مہمانِ خصوصی کی جانب سے انہیں زیارتِ کربلا کے ٹکٹ بطورِ انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔

دارالمودۃ حفظ القرآن اسکول مظفرآباد میں قرآنی اور عصری تعلیم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب

اس موقع پر مقررین نے قرآن کریم کی تعلیم و حفظ کی اہمیت، دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کے حصول اور طالبات کی علمی و اخلاقی تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے طالبات کو اپنی تعلیمی کامیابیوں کا سفر جاری رکھنے اور قرآن کریم کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی تلقین کی۔

دارالمودۃ حفظ القرآن اسکول مظفرآباد میں قرآنی اور عصری تعلیم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب

محسنِ ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی نے قرآنِ کریم کی تعلیم و ترویج کے لیے جو علمی و تربیتی نظام قائم کیا، اس کے ذریعے نئی نسل کو قرآن کریم سے جوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ طالبات کی حفظِ قرآن کے ساتھ تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی اسی قرآنی و تعلیمی مشن کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

آخر میں دارالمودۃ حفظ اسکول کی انتظامیہ نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انتظامیہ نے بالخصوص شیخ محمد اسحاق نجفی اور شیخ احمد حسین فخرالدین کی خصوصی طور پر اسلام آباد سے تشریف آوری، دعاؤں، شفقت اور طالبات کی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معزز مہمانوں کی شرکت ادارے کے لیے باعثِ افتخار اور طالبات کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha