پیر 5 اکتوبر 2026 - 10:41
جامعہ نعیمیہ کا اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنے کا اعلان: دینی تعلیم کے ساتھ عصری معاشی علوم سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

حوزہ/ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ لاہور پاکستان کے طلباء کے لیے اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دینی طلبہ کو اسلامی مالیاتی نظام کی عملی تربیت دی جائے گی۔ اسلامی بینکاری میں شریعہ کمپلائنس اور جدید مالیاتی معاملات کی تربیت دی جائے گی۔ دینی طلبہ کو اسلامی بینکاری کے عملی اور شرعی پہلوؤں سے روشناس کروایا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی طلبہ کو اسلامی مالیاتی نظام کی عملی تربیت دی جائے گی۔ اسلامی بینکاری میں شریعہ کمپلائنس اور جدید مالیاتی معاملات کی تربیت دی جائے گی۔ دینی طلبہ کو اسلامی بینکاری کے عملی اور شرعی پہلوؤں سے روشناس کروایا جائے گا۔

جامعہ نعیمیہ کا اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنے کا اعلان: دینی تعلیم کے ساتھ عصری معاشی علوم سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

اس موقع پر کوآرڈینیٹر اسلامی بینکاری حاحبزادہ حافظ محمد عبداللہ نعیمی اور مولوی محمد قاسم بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے مزید کہاکہ دینی تعلیم کے ساتھ عصری معاشی علوم سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلامی بینکاری تیزی سے ترقی کرتی ہوئی صنعت ہے، جس میں شریعہ کے اصولوں اور جدید مالیاتی نظام دونوں کو سمجھنے والے ماہرین کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر دینی طلبہ کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورسز میں اسلامی بینکاری کے اصول، سود اور اس کی مختلف صورتیں، مرابحہ، مضاربہ، مشارکہ، اجارہ، سلم، استصناع، تکافل، اسلامی سرمایہ کاری اور جدید مالیاتی معاہدات سمیت اہم موضوعات پڑھائے جائیں گے۔ طلبہ کو موجودہ بینکاری نظام میں پیش آنے والے شرعی مسائل اور ان کے عملی حل سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔

جامعہ نعیمیہ کا اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنے کا اعلان: دینی تعلیم کے ساتھ عصری معاشی علوم سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ کو جدید علوم اور عصری تقاضوں سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جامعہ نعیمیہ کی جانب سے ماہرینِ شریعہ، اسلامی بینکاری کے ماہرین اور متعلقہ شعبوں کے تجربہ کار اساتذہ کے ذریعے طلبہ کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں اسلامی بینکاری اور مالیاتی اداروں میں شریعہ ایڈوائزر، ریسرچ اسکالر، ٹرینر اور دیگر متعلقہ شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے سکیں۔

جامعہ نعیمیہ کا اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنے کا اعلان: دینی تعلیم کے ساتھ عصری معاشی علوم سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha