اتوار 4 اکتوبر 2026 - 11:10
علامہ عارف واحدی کا جامعہ نعیمیہ، اسلام آباد کا دورہ / علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی سے ملاقات

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ نعیمیہ، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر اور جماعت اہل حرم کے سربراہ علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ نعیمیہ، مرکزی دفتر ملی یکجہتی کونسل کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر اور جماعت اہل حرم کے سربراہ علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملی یکجہتی کونسل کے تنظیمی امور، مختلف شعبہ جات کی فعالیت، ملکی مذہبی صورتحال، بین المسالک ہم آہنگی، اتحادِ امت اور موجودہ بین الاقوامی حالات سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی نے علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی کی دینی، ملی اور اتحادِ امت کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے اتحاد و یکجہتی، بین المسالک ہم آہنگی اور امتِ مسلمہ کے باہمی اتحاد کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha