حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید افتخار حسین نقوی نے مرحوم امیر العظیم کی جماعت اسلامی، قومی یکجہتی اور دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: مرحوم نے اتحاد امت، باہمی رواداری اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قابل قدر کردار ادا کیا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر مرحوم امیر العظیم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے اہل خانہ، جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ سیاسی صورت حال، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، بین المسالک ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینئر رہنما علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، صدر شیعہ علماء کونسل لاہور چوہدری صغیر عباس ورک، برادر ساجد نقوی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
جماعت اسلامی کی جانب سے قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر جنجوعہ، مشیر امیر جماعت اسلامی پاکستان فرید احمد پراچہ، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری اور امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم بھی ملاقات میں شریک تھے۔











آپ کا تبصرہ