ہفتہ 11 جولائی 2026 - 15:00
علامہ عارف واحدی سے لیاقت بلوچ کی ملاقات / دورہ ایران سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال

حوزہ / ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر جناب لیاقت بلوچ نے اسلامی تحریک پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر جناب لیاقت بلوچ نے اسلامی تحریک پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محترم لیاقت بلوچ کے حالیہ دورۂ ایران، رہبرِ شہید کی نمازِ جنازہ میں ان کی شرکت، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی تنظیمی فعالیت، اتحادِ امت کے فروغ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ملک کی مجموعی مذہبی،ملی اور دیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان میں اتحادِ امت، مذہبی رواداری، باہمی احترام اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے تمام دینی و ملی قوتوں کو مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کو مزید فعال، مؤثر اور مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha