بدھ 14 مئی 2025 - 14:42
علامہ عارف واحدی کی وفد کے ہمراہ متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سے ملاقات / ملکی، مذہبی و سیاسی حالات پر تبادلۂ خیال

حوزہ / ملی یکجہتی کونسل، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل نے ایک وفد کے ہمراہ متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے ایک وفد کے ہمراہ متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ، ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر اور سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کے ساتھ ان کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں جناب ڈاکٹر سید اسامہ بخاری اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ جناب پروفیسر ساجدمیر مرحوم کی ناگہانی وفات پر تعزیت اور ان کی ملی و مذہبی خدمات کو سراہا گیا۔

علامہ عارف واحدی کی وفد کے ہمراہ متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سے ملاقات / ملکی، مذہبی و سیاسی حالات پر تبادلۂ خیال

ملکی، مذہبی و سیاسی حالات اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے مشاورت ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ وفد میں جناب سید اظہار بخاری، صوبائی صدر جناب سید ساجد حسین نقوی، جناب سید صفی الحسنین شیرازی، جناب سید باقر حسین کاظمی اور دیگر احباب شامل تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha