حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور قائد محترم کے لیگل ایڈوائزر جناب ایڈووکیٹ سید سکندر عباس گیلانی سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی اور ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔

اس موقع پر جناب سید اسرار حسین شاہ اور کے-پی-کے کے نائب صدر جناب سید مہدی شاہ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران تنظیمی امور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے کئی امور پر گفتگو اور مشاورت بھی ہوئی۔









آپ کا تبصرہ