حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع وسطی اور وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام قائدِ مقاومت شہید سید حسن نصر الله کی مرکزی مجلسِ برسی امام بارگاہ شاہِ کربلا، رضویہ سوسائٹی فیز 1 ناظم آباد میں منعقد ہوئی۔

مجلس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا؛ جس کی سعادت قاری فرمان علی نے حاصل کی۔
سوزخوانی کے فرائض برادر ابرار و ہمنواء نے انجام دیئے؛ جبکہ برادر شاہد علی شاہد اور برادر غلام عباس نے بارگاہِ اہلبیتؑ میں سلام پیش کیا۔

مجلس سے مولانا راجہ مصطفی حیدر جعفری (مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان) نے خطاب کیا۔
مرکزی خطاب مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مختار احمد امامی نے کیا۔
انہوں نے شہید سید حسن نصراللہؒ کی مزاحمتی جدوجہد، فلسطین کاز کے لیے خدمات اور استقامت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پیشوائی نوحہ خوانی جناب علی یزداں نے کی آخر میں برادر شاہد علی شاہد نے نوحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منظر کشی بھی کی گئی۔

مجلس میں مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔










آپ کا تبصرہ