منگل 17 فروری 2026 - 20:16
ماڑی انڈس میانوالی میں اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب / 110 جوڑوں کی نئی زندگی کی خوشیوں کے ساتھ رخصتی

حوزہ / انجمن سماجی بہبود ماڑی انڈس، میانوالی کی جانب سے ایک قابلِ تحسین سماجی اقدام کے تحت ماڑی انڈس میانوالی میں اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب منعقدہ ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محسن اینڈ فوزیہ، جعفر فاؤنڈیشن اور دی ورلڈ فیڈریشن کے تعاون سے 110 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پنجاب کے صوبائی وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ تھے اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر امانت اللہ خان شادی خیل، رکن صوبائی اسمبلی علی حیدر نور خان، رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید آفتاب حسین، ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے محمد اجمل، علامہ پرویز اکبر ساقی، سابق ناظم سید الفت حسین، جمعیت علماء اسلام کے رہنما اکبر خان کامرانی، معروف ٹی وی اینکر فیصل ادریس بٹ سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

ماڑی انڈس میانوالی میں اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب / 110 جوڑوں کی نئی زندگی کی خوشیوں کے ساتھ رخصتی

اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کو نہایت خوبصورتی اور نظم و ضبط کے ساتھ سجایا گیا۔ دولہوں کو معزز مہمانوں نے سہرا پہنایا۔

تقریب کا آغاز انجمن سماجی بہبود کے صدر انجمن سماجی بہبود علامہ سید انتصار مہدی کے خطبۂ استقبالیہ سے ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مکسی نے کہا: کچھ دن پہلے حکومت پنجاب کی جانب سے بھی اجتماعی شادیوں کا پروگرام منعقد ہوا لیکن آج یہاں جس اعلیٰ معیار کے انتظامات دیکھے وہ انتہائی قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے منتظمین کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی اور نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ماڑی انڈس میانوالی میں اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب / 110 جوڑوں کی نئی زندگی کی خوشیوں کے ساتھ رخصتی

صوبائی وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ نے اپنے خطاب میں کہا: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت تھی کہ اجتماعی شادیوں کی تقریبات میں شرکت کر کے ان کی جانب سے بھی دلہا و دلہنوں کو مبارکباد دی جائے۔

انہوں نے انجمن سماجی بہبود کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا: انتہائی لوئق تحسین ہے کہ یہ ادارہ اور علامہ سید افتخار حسین نقوی ان اجتماعی شادیوں کے بابرکت پروگرامز کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات، دہشت گردی اور بین المسالک ہم آہنگی کے مواقع پر بھی نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

ماڑی انڈس میانوالی میں اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب / 110 جوڑوں کی نئی زندگی کی خوشیوں کے ساتھ رخصتی

صدرِ تقریب علامہ سید افتخار حسین نقوی نے تقریب کے اختتام پر اپنے صدارتی خطاب میں تمام مہمانوں اور معاون اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: خدمتِ خلق کا یہ سلسلہ گزشتہ 45 برسوں سے جاری ہے۔ یہ اجتماعی شادیوں کی تقریب وحدتِ امت کا عملی مظہر ہے اور ان خاندانوں کے لیے خوشیوں کا سبب بنی ہے جو اپنی استطاعت سے ایسی تقریبات منعقد نہیں کر سکتے تھے۔

ماڑی انڈس میانوالی میں اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب / 110 جوڑوں کی نئی زندگی کی خوشیوں کے ساتھ رخصتی

انہوں نے خصوصی طور پر دی ورلڈ فیڈریشن اور محسن اینڈ فوزیہ، جعفر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: یہ ادارے بین الاقوامی سطح پر فلاحی تعلیمی اور سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں اور پاکستان میں بھی مسلسل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ان اجتماعی شادیوں میں اہل تشیع کے ساتھ اہل سنت حتی مسیحی جوڑے بھی شامل تھے جنہیں تقریب کے اختتام پر فی جوڑا دو دو لاکھ روپے مالیت کا جہیز فراہم کیا گیا اور دعاؤں کے ساتھ انہیں نئی خوشگوار ازدواجی زندگی کے آغاز کے لیے رخصت کیا گیا۔

ماڑی انڈس میانوالی میں اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب / 110 جوڑوں کی نئی زندگی کی خوشیوں کے ساتھ رخصتی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha