بدھ 5 نومبر 2025 - 12:34
جامعہ امام خمینی (رہ) ماڑی انڈس میں طلبہ کی عمامہ پوشی اور تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد / مومنین کی بھرپور شرکت

حوزہ / جامعہ امام خمینی(رہ) ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں طلبہ کی عمامہ پوشی اور تقسیم انعامات کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ امام خمینی(رہ) ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں طلبہ کی عمامہ پوشی اور تقسیم انعامات کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت استاد العلماء، رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی(رہ) ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے کی۔

جامعہ امام خمینی (رہ) ماڑی انڈس میں طلبہ کی عمامہ پوشی اور تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد / مومنین کی بھرپور شرکت

اس پروگرام میں جامعہ امام خمینی(رہ) ماڑی انڈس سے فارغ التحصیل طلباء کی عمامہ پوشی کی گئی اور ان طلبہ سمیت مدرسہ کے داخلی امتحان اور جامعۃ المصطفی کے مسابقات علمی کے پوزیشن ہولڈرز طلاب میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر معززین علاقہ، اساتذہ کرام اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جامعہ امام خمینی (رہ) ماڑی انڈس میں طلبہ کی عمامہ پوشی اور تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد / مومنین کی بھرپور شرکت

تقریب میں فارغ التحصیل طلبا میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب سے ناظم تعلیمات جامعہ امام خمینی مولانا سید خادم حسین نقوی اور سرپرست ادارہ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے خطاب کیا۔

قابل ذکر ہے کہ جامعہ امام خمینی(رہ) کے جن طلبہ کی عمامہ پوشی کی گئی ان میں سے دو طلبہ مدرسہ ہذا سے فارغ التحصیل ہو کر اعلی دینی تعلیم کے حصول کے لئے جامعۃ المصطفی العالمیہ قم جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ باقی طلبہ جامعہ ہذا میں لمعہ و اصول کی آخری کلاسز کے طالبعلم ہونے کے ساتھ ساتھ الفجر یونیورسٹی میں ایف ایس سی یا بی ایس کے ریگولر اسٹوڈنٹس بھی ہیں۔

جامعہ امام خمینی (رہ) ماڑی انڈس میں طلبہ کی عمامہ پوشی اور تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد / مومنین کی بھرپور شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha