حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کے دوران ایران کے میزائل دفاعی نظام اور عسکری صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے آہنی گنبد کے افسانے کا خاتمہ کر دیا ہے، اور جنگ کے آخری دن جو کچھ ایران نے انجام دیا، وہ اسرائیل کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔
رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سرکاری دورے پر پاکستان میں ہیں۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے اس دورے میں پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اسپیکرز و اراکین، وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی رہنماؤں سے گفت و شنید شامل ہے۔
وفد میں فداحسین مالکی، محمد نور دہانی، رحمدل بامری، مہرداد گودرزوند اور فضلالله رنجبر بھی محمد باقر قالیباف کے ہمراہ ہیں۔









آپ کا تبصرہ