حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دورۂ پاکستان کے دوران قومی اسمبلی کے دفتر یادداشت میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس دفتر یادداشت میں تحریر کیا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات دوستی اور برادری کی بنیاد پر قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے مستقبل روشن ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تحریر کیا کہ ہم ایران میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے راستے پر گامزن ہیں اور اس کے لیے ایک روشن مستقبل دیکھتے ہیں۔
ایران پاکستان دوستی پایندہ باد
محمد باقر قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر
16:55 - 2025/11/07









آپ کا تبصرہ