جمعرات 6 نومبر 2025 - 20:33
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما، ذاکر اہل بیت اور معروف صحافی وارث علی حیدری انتقال کر گئے

حوزہ/شیعہ علماء کونسل کے رہنما، ذاکر اہل بیت اور معروف صحافی وارث علی حیدری انتقال کر گئے۔ مرحوم نے بیوہ، 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں؛ 52 سالہ وارث علی حیدری اوکاڑہ میں سماجی، قومی اور صحافتی خدمات سر انجام دینے والے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے رہنما، ذاکر اہل بیت اور معروف صحافی وارث علی حیدری انتقال کر گئے۔ مرحوم نے بیوہ، 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں؛ 52 سالہ وارث علی حیدری اوکاڑہ میں سماجی، قومی اور صحافتی خدمات سر انجام دینے والے تھے۔

مرحوم تحریکِ جعفریہ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات بھی رہے۔

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی نمائندگی کرتے ہوئے مرحوم کی نماز جنازہ علامہ حافظ کاظم رضا نقوی نے پڑھائی؛ جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی، صغیر عباس ورک، ذاکر اہل بیت شوکت رضا شوکت، سید مقرب عباس کرمانی، ڈاکٹر افضال علی، سید کوثر رضوی، فقیر علی کاظمی، مزمل حسین، سید ذوالقرنین سمیت سیاسی سماجی کاروباری صحافی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے اس موقع پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نڈر صحافی، قومی رہنما اور سماجی کارکن سے محروم ہوا ہے۔ ان کی شخصیت تمام طبقہ ہائے زندگی میں مشہور تھی۔ اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگی کے صبر جمیل کے لئے دعا گو ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha