اتوار 9 نومبر 2025 - 12:30
قم المقدسہ کے ایس ایس پی برائے امورِ مہاجرین کا دفترِ قائدِ ملت جعفریہ کا دورہ؛ طلاب و زائرین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

حوزہ/قم المقدسہ کے ایس ایس پی برائے امورِ مہاجرین نے دفترِ قائدِ ملت جعفریہ شعبۂ قم کا دورہ کیا اور اس موقع پر طلاب و زائرین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں رہائش پذیر غیر ملکیوں اور مہاجرین کے امور کے سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جناب مجتبٰی پایان نے دفترِ قائدِ ملت جعفریہ شعبۂ قم کا دورہ کیا؛ اس دورے کا بنیادی مقصد غیر ملکی طلاب اور زائرین کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کرنا اور ان کے لیے ممکنہ حل تلاش کرنا تھا۔

قم المقدسہ کے ایس ایس پی برائے امورِ مہاجرین کا دفترِ قائدِ ملت جعفریہ کا دورہ؛ طلاب و زائرین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

ملاقات کے دوران ایس ایس پی جناب مجتبٰی پایان نے طلاب اور زائرین کے مختلف امور پر دفتر کے اراکین سے سیر حاصل گفتگو کی۔

انہوں نے مشکلات کو بغور سنا اور ان کے فوری حل کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر قم میں دفتر قائدِ ملت جعفریہ پاکستان کے سربراہ مولانا شیخ بشارت حسین زاہدی نے معزز مہمان کو ادارے کی مجموعی فعالیت اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور مسائل کے حل کے لیے چند اہم تجاویز بھی پیش کیں۔

سربراہ دفتر نے ایس ایس پی صاحب کی دفتر آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قم المقدسہ کے ایس ایس پی برائے امورِ مہاجرین کا دفترِ قائدِ ملت جعفریہ کا دورہ؛ طلاب و زائرین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

قم المقدسہ میں امور مہاجرین کے ایس ایس پی جناب مجتبٰی پایان نے دفترِ قائدِ ملت جعفریہ کی فعالیت اور خدمات کو سراہا اور دفتر کے اراکین سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ طلاب اور زائرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

قم المقدسہ کے ایس ایس پی برائے امورِ مہاجرین کا دفترِ قائدِ ملت جعفریہ کا دورہ؛ طلاب و زائرین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

قم المقدسہ کے ایس ایس پی برائے امورِ مہاجرین کا دفترِ قائدِ ملت جعفریہ کا دورہ؛ طلاب و زائرین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha