اتوار 9 نومبر 2025 - 19:48
بلوچستان؛ مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت کا صوبائی اجلاس/ مولانا ذوالفقار علی سعیدی آئندہ تین سال کے لیے صوبائی صدر منتخب

حوزہ/ مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیتؑ صوبۂ بلوچستان کی جانب سے جعفر آباد میں صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس اور علمی سیمینار منعقد ہوا؛ اجلاس میں تنظیمی امور پر غور و خوض کے ساتھ ساتھ آئندہ تین سال کے لیے صوبائی صدر کے انتخاب کے سلسلے میں الیکشن بھی منعقد کیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیتؑ صوبۂ بلوچستان کی جانب سے جعفر آباد میں صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس اور علمی سیمینار منعقد ہوا؛ اجلاس میں تنظیمی امور پر غور و خوض کے ساتھ ساتھ آئندہ تین سال کے لیے صوبائی صدر کے انتخاب کے سلسلے میں الیکشن بھی منعقد کیے گئے۔

بلوچستان؛ مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت کا صوبائی اجلاس/ مولانا ذوالفقار علی سعیدی آئندہ تین سال کے لیے صوبائی صدر منتخب

انتخابی عمل میں مجلسِ علمائے مکتب اہلبیتؑ بلوچستان کی صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین کے ساتھ مجلس نظارت کے رکن علامہ سید محمد ہاشم موسوی، مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود علامہ نعیم الحسن نقوی، مرکزی سیکرٹری روابط علامہ محمد عیسیٰ امینی اور ضلعی صدور مولانا علی نواز عرفانی، مولانا محمد علی جمالی، مولانا غالب حسین ڈومکی اور مولانا احسان علی نے شرکت کی۔

الیکشن میں کثرت رائے سے علامہ ذوالفقار علی سعیدی کو آئندہ تین سال کے لیے مجلسِ علمائے مکتب اہلبیتؑ بلوچستان کا صوبائی صدر منتخب کیا گیا۔

بلوچستان؛ مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت کا صوبائی اجلاس/ مولانا ذوالفقار علی سعیدی آئندہ تین سال کے لیے صوبائی صدر منتخب

انتخاب کے بعد "مہدویت اور ہماری ذمہ داریاں" کے عنوان سے ایک علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے علامہ محمد ہاشم موسوی، علامہ نعیم الحسن نقوی، علامہ محمد عیسیٰ امینی، علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی، علامہ برکت علی مطہری اور علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے خطابات میں امامِ عصر حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زمانۂ غیبت میں امت کی فکری و عملی ذمہ داریوں کو واضح کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha