جمعرات 19 فروری 2026 - 16:54
علامہ شبیر میثمی کی رمضان المبارک 1447ھ کا چاند دیکھنے کیلئے منعقدہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

حوزہ / علامہ شبیر میثمی نے ماہ رمضان المبارک 1447ھ کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور میں منعقدہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سمیت محکمہ موسمیات و دیگر اداروں کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان و ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں گورنر کے-پی-کے جناب فیصل کریم کنڈی سے ملاقات بھی کی۔

گورنر کی جانب سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان صاحبزادہ عبدالخبیر آزاد و مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

علامہ شبیر میثمی کی رمضان المبارک 1447ھ کا چاند دیکھنے کیلئے منعقدہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

قابل ذکر ہے کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس ماہ رمضان المبارک 1447ھ کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور میں منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سمیت محکمہ موسمیات و دیگر اداروں کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔ اجلاس کے اختتام پر ملک کے سلامتی و استحکام کی خصوصی و اجتماعی دعائیں بھی ہوئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha