حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ تنظیمی دوراجات کے سلسلے میں لاہور سے سیالکوٹ پہنچ گئے۔
شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کی جانب سے منعقدہ اجلاس صوبائی مجلس عاملہ و تعلیمی، تربیتی و اخلاقی کنونشن میں شرکت کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں سیکرٹری جنرل نے تعلیمی، تربیتی، معاشرتی، ملکی و بین الاقوامی امور سمیت تنظیم سازی پر تفصیلی خطاب کیا۔

اس موقع پر مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، صوبائی صدر جناب سید اشتیاق حسین کاظمی سمیت دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات الطاف حسین کاظمی، مرکزی، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیمی ذمہ داران کے ساتھ ساتھ دیگر سیالکوٹ کے علماء بھی موجود تھے۔ نشست کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔










آپ کا تبصرہ