بدھ 3 دسمبر 2025 - 05:14
علامہ شبیر میثمی کی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سربراہ اور خطیب بادشاہی جامع مسجد سے ملاقات / اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تاکید

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے سربراہ اور خطیب تاریخی بادشاہی جامع مسجد علامہ ڈاکٹر عبد الخبیر آزاد کے ساتھ ملاقات کی۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سربراہ اور خطیب تاریخی بادشاہی جامع مسجد علامہ ڈاکٹر عبد الخبیر آزاد کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے رہنماء قاسم علی قاسمی بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر میثمی کی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سربراہ اور خطیب بادشاہی جامع مسجد سے ملاقات / اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تاکید

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی کو وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے امن و امان کے قیام کے لیے کاوشوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور مل جل کر اتحاد امت کی کاوشوں کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مذہبی حلقوں کو بھی بڑھ چڑھ کر اپنا قومی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha