حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی باضابطہ منظوری کے بعداربعین2025ء زائرین کی زمینی راستوں کی حکومتی بندش کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹرشبیر حسن میثمی کی رہائش گاہ پر طلب کر لیا گیا ہے ۔
علامہ ڈاکٹرشبیر حسن میثمی کا مزید کہنا ہے کہ حکومت سے دوران ملاقات وفد کی صورت میں مسائل کے حل کی قابل عمل تجاویز فراہم کردی گئیں، حکومت عملی اقدامات اُٹھائے۔
انہوں نے مزید کہا: امید ہے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جس سے پوری قوم کا آگاہ کیا جائیگا۔
علامہ شبیر حسن میثمی نے دوسری جانب زائرین کے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں اپنے حق کے لیے جاری مظاہروں کو عوام کا آئینی حق قرار دیتے ہوئے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ اگر مسئلے کا مثبت حل تلاش نہ کیا گیا تو عوام میں پھیلی بے چینی شدت اختیار کر سکتی جو موجودہ حکمرانوں کے امیج کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔









آپ کا تبصرہ