جمعرات 31 جولائی 2025 - 07:00
زائرین کیلئے زمینی راستے کی بندش ،حکومت سے رابطے، مطالبات حکام کو پہنچا دئیے

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا: زائرین کیلئے زمینی راستے کی بندش کے مسائل کے حل کی قابل عمل تجاویز فراہم کردی گئی ہیں، حکومت اس بڑے اور اہم مسئلے پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے تجاویز پر غور کرے گی۔ مسئلے کا مثبت حل تلاش نہ کیا گیا تو عوام میں پھیلی بے چینی شدت اختیار کر سکتی ہے جو موجودہ حکمرانوں کے امیج کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ زائرین کیلئے زمینی راستے کی بندش کے حوالے سے حکومت سے رابطے ہوئے ہیں اور زائرین کے مطالبات حکام تک پہنچا دئیے گئے ہیں جبکہ مسائل کے حل کی قابل عمل تجاویز بھی ان کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس بڑے اور اہم مسئلے پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے تجاویز پر غور کرے گی اور مسائل کو مثبت پیرائے میں حل کر کے عوام میں پھیلی بے چینی کو دور کرے گی۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے دوسری جانب زائرین کے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں اپنے حق کے لیے جاری مظاہروں کو عوام کا آئینی حق قرار دیتے ہوئے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ اگر مسئلے کا مثبت حل تلاش نہ کیا گیا تو عوام میں پھیلی بے چینی شدت اختیار کر سکتی ہے جو موجودہ حکمرانوں کے امیج کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے قافلہ سالاروں اور زائرین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے اپنے حق کے لیے پرامن احتجاج کرنے کی بھی اپیل کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • خالق رند PK 09:21 - 2025/08/04
    باڈر کھولو بس